وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کیا، جس میں مذہب، دولت، خوراک، گرو (استاذ)کی تعلیمات اور دوا کو صحیح طور پر سمجھنے اور ان سے بھرپور استفادہ کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 9:18AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت شلوک سبھاشیتم  کا اشتراک کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ زندگی میں نیک طرزِ عمل، حلال طریقے سے حاصل کی گئی دولت، خوراک، گرو کی رہنمائی اور صحت سے متعلق علم کو اچھی طرح سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔ تاکہ ان سے مطلوبہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

"धर्मं धनं च धान्यं च गुरोर्वचनमौषधम्।

सुगृहीतं च कर्तव्यमन्यथा तु न जीवति॥"

 

مذہب یعنی نیک طرزِ عمل اورنیک اعمال کا اجر، دولت یعنی حلال طریقے سے کمائی گئی رقم، اناج یعنی خوراک کا ذخیرہ، استاذکے اقوال یعنی استاذکے ذریعہ دی گئی تعلیمات اور رہنمائی اور دوا یعنی ادویات اور صحت سے متعلق معلومات، ان تمام چیزوں کو صحیح طور پر حاصل کرنا، سمجھنا، اپنے اندرمحفوظ کرنا اور عملی زندگی میں اپنانا چاہیے۔ اگر ان سے مناسب طور پر استفادہ نہ کیا جائے تو ہم اپنی اس زندگی میں اپنے مطلوبہ فوائدحاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔م ش)

U. No. 7570


(ریلیز آئی ڈی: 2335695) وزیٹر کاؤنٹر : 14