ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

این پی پی اے کی جانب سے کینسر کے علاج کی 137 ادویات پر ٹی ایم آرکے نفاذ کی سخت نگرانی کی ہدایت


ریاستی ڈرگ کنٹرولرز کو 16 نومبر تک کی گئی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 12:35PM by PIB Delhi

محکمہ ادویہ کے تحت کام کرنے والاقومی ادارہ برائے ادویہ قیمتیں (این پی پی اے) نے 137 غیر درج شدہ ادویاتِ سرطان پر تجارتی منافع کی معقولیت (ٹی ایم آر) کے نفاذ کی سخت نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں 17 اکتوبر 2026 کو گزٹ کے ذریعے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت نظرثانی شدہ قیمتیں 9 نومبر 2026 سے نافذ العمل ہیں۔

کمپنیوں سے 11 نومبر 2026 تک موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر قیمتوں کی تازہ ترین نظرثانی شدہ فہرستیں این پی پی اے کی ویب سائٹ اور فارما صحیح دام ایپ/پورٹلپر دستیاب ہیں۔ تمام ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں، خوردہ فروشوں، ڈیلروں، ذخیرہ کاروں، اسپتالوں اور طبی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور اپنی دکانوں، اداروں اور ویب سائٹس پر قیمتوں کی تازہ ترین فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں۔

ریاستی ڈرگ کنٹرولرز کو ضابطوں کی پابندی یقینی بنانے اور مریضوں کے مفادات کے تحفظ کی ہدایت:

ریاستی ڈرگ کنٹرولرز (ایس ڈی سیز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں، ڈیلروں، اسپتالوں اور طبی اداروں کی جانب سے ضابطوں کی پابندی کی سختی سے نگرانی کریں، تاکہ نظرثانی شدہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں (ایم آر پی) کا فائدہ مریضوں تک پہنچنا یقینی بنایا جا سکے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ڈی پی سی او، 2013 کی دفعات کے تحت مقررہ قیمت سے زائد وصولی کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ادویات کی مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی، قلت یا عدم دستیابی سے متعلق شکایات فارما صحیح دام ایپ/پورٹل، این پی پی اے کی ہیلپ لائن (1800-111-255) یا ای میل monitoring-nppa[at]gov[dot]inکے ذریعے درج کرائی جا سکتی ہیں۔ ریاستی ڈرگ کنٹرولرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 16 نومبر 2026 تک اپنی کارروائی سے متعلق رپورٹ این پی پی اے کو پیش کریں۔

https://t.co/B9mEk0l7X7

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7586


(ریلیز آئی ڈی: 2335764) وزیٹر کاؤنٹر : 14