ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ ریلوے نے بھگوان برسا منڈا کو گلہائے عقیدت پیش کرکے جن جاتیہ گورو دِیوس منایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 4:30PM by PIB Delhi

وزارتِ ریلوے نے آج نئی دہلی کے ریل بھون میں دیپ روشن  کرکے اور عظیم قبائلی مجاہدِ آزادی اور قابلِ احترام قومی ہیرو بھگوان برسا منڈا کو گلہائے عقیدت پیش کرکے جن جاتیہ گورو دیوس منایا۔

تقریب میں موجود معزز شخصیات نے بھگوان برسا منڈا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جدوجہدِ آزادی میں ان کی غیر معمولی خدمات اور برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خلاف ان کی جرأت مندانہ مزاحمت کو یاد کیا۔ انہوں نے قبائلی برادریوں کے حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو بھی یاد کیا۔

جن جاتیہ گورو دیوس کا انعقاد قبائلی مجاہدینِ آزادی کی گراں قدر خدمات کی یاد تازہ کرتا ہے اور قومی فخر، اتحاد اور بھارت کے مالا مال قبائلی ورثے کے احترام کے جذبے کو مزید مستحکم بناتا ہے۔

اس پروگرام کا اختتام بھگوان برسا منڈا کے نظریات، جرأت اور ان کی لازوال میراث کو اجتماعی خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔

اس تقریب میں ریلوے بورڈ کے ممبر (ٹی آر ایس)، ممبر (فائنانس) اور ممبر (انفرا) نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز)، سکریٹری، ریلوے بورڈ کے علاوہ وزارتِ ریلوے کے دیگر سینئر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7604


(ریلیز آئی ڈی: 2335872) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati