مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) کے خلاف کی گئی  کارروائی کی سہ ماہی نمایاں تفصیلات: یکم جولائی 2026 سے 30 ستمبر 2026 تک (مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 3:42PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی، یعنی یکم جولائی 2026 سے 30 ستمبر 2026 کے دوران غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) کے خلاف کی گئی کارروائی کی سہ ماہی نمایاں تفصیلات جاری کی ہیں۔ یہ رپورٹ ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

یہ رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) اور اس لنک https://www.trai.gov.in/sites/default/files/2026-11/PR_No158of2026.pdf پر بھی دستیاب ہے۔ اس رپورٹ کے حوالے سے کسی بھی تجویز یا وضاحت کے لیے ٹی آر اے آئی کے مشیر (کیو او ایس-2) جناب دیپک شرما سے ای میل پتے advqos@trai.gov.in. پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات

کلیدی اعدادوشمار (راؤنڈ آف)

30 ستمبر2026 تک ملک میں کل سبسکرائبر بیس

1.349 ارب

جولائی 26 سے ستمبر 26 کے دوران ٹیلی کام نیٹ ورک میں شروع ہونے والی کل کالز

714.01 ارب

جولائی 26 سے ستمبر 26 کے دوران ٹیلی کام نیٹ ورک میں کل  ایس ایم ایس شروع ہوئے۔

702.28 ارب

جولائی 26 سے ستمبر 26 کے دوران رجسٹر کی گئی کل یوسی سی شکایات

1.529 لاکھ

جولائی 26 سے ستمبر 26 کے دوران قابل عمل شکایات

0.723 لاکھ

مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی کے دوران قابل عمل شکایات کے خلاف نفاذ کی کارروائیاں

ضوابط کی پہلی خلاف ورزی پر ٹیلی کام کے وسائل کو 15 دنوں کے لیے روک دیا گیا۔

1,10,325

ریگولیشنز کی بار بار خلاف ورزی پر ٹیلی کام کے وسائل کو 1 سال کے لیے منقطع کر دیا گیا۔

13,777

*بھیجنے والوں کی کل تعداد جنہیں1 سال کے لیے بلیک لسٹ کیا گیا

374

کل  ایس ایم ایس ہیڈر بند کیے گیے۔

3,725

* بھیجنے والا ( سینڈر) ایسا بنیادی ادارہ یا ٹیلی مارکیٹر ہوتا ہے، جس کے پاس مواصلات کے لیے استعمال ہونے والے ایک یا ایک سے زیادہ ٹیلی فون نمبر یا ایس ایم ایس ہیڈرز ہوتے ہیں۔

اہم نکات:

  1. مالی سال 27-2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد ٹیلی مواصلاتی وسائل کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ 374  سینڈرز کو بلیک لسٹ کیا گیا۔
  2. بار بار خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے مختلف سطحوں پر کارروائی کی گئی، جس میں باہر جانے والی کالوں پر پابندی، طویل مدت کے لیے کنکشن منقطع کرنا، تمام آپریٹروں کے لیے سینڈرز کو بلیک لسٹ کرنا اور ایس ایم ایس ہیڈرز کو بلاک کرنا شامل ہے۔
  3. مالی سال 27-2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملک کے ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک سے مجموعی طور پر 714.01 ارب کالیں کی گئیں، جبکہ غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) سے متعلق شکایات کی کل تعداد 15.29 لاکھ رہی، یعنی ہر 10 لاکھ کالوں پر تقریباً 2.14 شکایات موصول ہوئیں۔
  4. غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) اور اسپیم پر قابو پانے کے سلسلے میں انفرادی ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی) کی بطور اوریجینیٹنگ ایکسیس پرووائیڈر (او اے پی) کارکردگی ضمیمہ-اے میں اور بطور ٹرمینیٹنگ ایکسیس پرووائیڈر (ٹی اے پی) کارکردگی ضمیمہ-بی میں منسلک ہے۔

ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ

ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے صارفین کی شرکت نے اسپیم مواصلات کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرنا جاری رکھا۔ یہ ایپ صارفین کو تشہیری پیغامات اور مواصلات کو روکنے یا موصول کرنے سے متعلق اپنی ترجیحات آسانی سے درج کرنے اور ان میں ترمیم کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) کی شکایت درج کرانے کا بھی یہ ایک آسان ذریعہ ہے۔ چونکہ یو سی سی سے متعلق شکایات ہی اسپیم بھیجنے والوں کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کی بنیاد فراہم کرتی ہیں، اس لیے ٹی آر اے آئی صارفین کو ایسی شکایات درج کرانے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف عوامی بیداری مہمیں چلا رہا ہے۔

آئٹم

کلیدی اعدادوشمار (راؤنڈ آف)

30.09.26 تک کل ایپ ڈاؤن لوڈز

4.236 لاکھ

جولائی 26 سے ستمبر 26 کے دوران ہر طرح سے موصول ہونے والی یو سی سی کی کل شکایات۔

1.529 لاکھ

جولائی 26 سے ستمبر 26 کے دوران ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی کل شکایات

1.421 لاکھ

ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کا فیصد

92.9فیصد

 

اہم نکات:

  1. رسائی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو موصول ہونے والی غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) سے متعلق کل شکایات میں سے 92.9 فیصد شکایات ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے موصول ہوئیں۔
  2. جولائی 2026 سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی کے دوران صارفین کو ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ کی مہمیں چلائی گئیں۔ ان مہموں کے تحت 132 ایف ایم چینلز، آل انڈیا ریڈیو کے 15 ایف ایم چینلز، 23 نجی ٹی وی چینلز، دوردرشن کے 2 چینلز اور 97 اخبارات کا استعمال کیا گیا۔
  3. ٹی آر اے آئی نے اسپیم کالوں اور غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات کی اطلاع ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے دینے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے جون 2026 سے اگست 2026 تک مائی گو پورٹل پر ’ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ریل چیلنج‘ کا انعقاد کیا۔
  4. ٹی آر اے آئی نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر بھی ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے بارے میں بیداری مہمیں چلائیں اور صارفین کو اسپیم کی شکایات درج کرانے کی ترغیب دی۔ ان ڈیجیٹل مہموں میں سے ایک کو 2 کروڑ 48 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا۔
  5. اس سہ ماہی کے دوران ٹی آر اے آئی، اس کے ساتھ رجسٹرڈ صارفین کی وکالت کرنے والے گروپوں اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ملک بھر میں مجموعی طور پر 322 صارفین کے لیے بیداری پروگرام منعقد کیے۔ ان پروگراموں کے ذریعے تقریباً 31 ہزار شرکا سے براہِ راست رابطہ قائم کیا گیا۔
  6. جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مہمیں چلائی گئیں اور صارفین کو ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے 3 ارب سے زیادہ ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

ڈی این ڈی ترجیحات کا اندراج

صارفین کسی بھی یا تمام شعبوں کے بھیجنے والوں کی جانب سے تشہیری مواصلات کو روکنے یا موصول کرنے کے لیے اپنی ڈو ناٹ ڈسٹرب (ڈی این ڈی) ترجیحات درج کرانے اور ان میں ترمیم کرنے کی غرض سے ٹی آر اے آئی ڈی این ڈی ایپ، اپنی ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کی ایپ یا ویب سائٹ استعمال کر سکتے ہیں یا 1909 پر کال یا ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

پیرامیٹر

کلیدی اعدادوشمار (راؤنڈ آف)

ڈی این ڈی جسٹری میں 30.09.2026 تک رجسٹرڈ کل ترجیحات۔

224.49 لاکھ

30.09.2026 تک ملک میں کل سبسکرائبر بیس۔

1.349 ارب

رجسٹرڈ ترجیحات کا فیصد۔

16.64 فیصد

 

اہم نکات:

  1. 1.12ارب سے زیادہ سبسکرائبرز نے کوئی ترجیحی انداراج  نہیں کرایا ہے، اور اس لیے رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز اور سینڈرز سے تمام تجارتی مواصلات کے لیے قابل رسائی ہیں۔ تجارتی مواصلات کو کنٹرول کرنے کے خواہشمند صارفین  ڈی این ڈی رجسٹری پر اپنی ترجیحات درج کر سکتے ہیں۔

 ٹرائی کی جانب سےنامزد سیریز: 140xx، 1600xx اور 1601xx

ٹی آر اے آئی نے تشہیری کالوں کے لیے مخصوص 140 سیریز متعارف کرائی ہے، تاکہ ایسی تمام کالیں ایک مخصوص نمبرنگ سیریز سے کی جائیں اور صارفین کے لیے ان کی پہچان اور انہیں ہینڈل کرنا آسان ہو۔ 140 سیریز کے نمبروں سے کی جانے والی کالیں صارفین تک پہنچانے سے پہلے ان کی ترجیحات کے مطابق جانچ لی جاتی ہیں۔ اس مخصوص سیریز کے ذریعے صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ ایسی کالیں قبول کریں یا مسترد کر دیں۔

بینکنگ، مالیاتی خدمات اور بیمہ کے شعبوں سے وابستہ اداروں کی خدمات سے متعلق اور لین دین کی کالوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو کی جانے والی مواصلات کے لیے 1600 سیریز متعارف کرائی گئی۔ یہ مخصوص سیریز ایسی اہم مواصلات کے لیے قابلِ اعتماد کالنگ نمبر فراہم کرتی ہے۔

 اس کے علاوہ ، یوٹیلیٹی خدمات اور سامان کی ترسیل و تقسیم کے شعبوں سے وابستہ اداروں کی خدمات سے متعلق اور لین دین کی کالوں کے لیے ٹی آر اے آئی نے 10 اگست 2026 کو 1601 سیریز متعارف کرائی۔

یہ مخصوص نمبرنگ سیریز مجموعی طور پر شفافیت اور صارفین کے اعتماد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسپیم اور دھوکہ دہی پر مبنی مواصلات کے خلاف ضابطہ جاتی کارروائی کو بھی مؤثر بناتی ہیں۔

آئٹم

کلیدی اعدادوشمار (راؤنڈ آف)(سہ ماہی، مالی سال 27-2026 کےدوران)

کل پروموشنل کالز 140 سیریز نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے شروع ہوئیں۔

15.27 ارب

صارفین کی رجسٹرڈ ڈی این ڈی ترجیحات کے ساتھ تصدیق کے بعد 140 سیریز کالز بلاک کر دی گئیں۔

1.70 ارب

تجارتی ایس ایم ایس رجسٹرڈ بھیجنے والوں/ ٹیلی مارکیٹرز کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔

660.71 ارب

صارفین کی رجسٹرڈ ڈی این ڈی ترجیحات کے ساتھ تصدیق کے بعد پروموشنل ایس ایم ایس بلاک کر دیا گیا۔

11.09 ارب

کل کالز 1600 سیریز نمبروں سے شروع ہوئیں۔

1.27 ارب

 

اہم نکات:

  1. ❖ ڈی این ڈی کے تحت درج صارفین کی ترجیحات کے نتیجے میں تقریباً 1.70 ارب تشہیری کالوں اور 11.09 ارب تشہیری ایس ایم ایس کو بلاک کیا گیا، جو صارفین کی ترجیحات پر مؤثر عمل درآمد کا مظہر ہے۔
  2. ❖ رجسٹرڈ مواصلاتی ذرائع کے ذریعے 15.27 ارب تشہیری کالیں اور 660.71 ارب تجارتی ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

موصول ہونے والی کالوں میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے مشتبہ اسپیم کی نشاندہی

عام 10 ہندسوں والے نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے ضابطہ بند نظام سے بچ کر کالیں اور ایس ایم ایس بھیجنے والے اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی مشتبہ اسپیم کالوں اور پیغامات سے صارفین کو خبردار کرنے کے لیے ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام نصب کیے ہیں، جو کال کرنے کے انداز کا تجزیہ کرکے ایسی مشتبہ اسپیم کالوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ان اداروں کو انتباہی پیغامات بھیجنا بھی شروع کر دیا ہے جن کے بارے میں قوی امکان ہے کہ وہ ایسی اسپیم کالیں یا پیغامات بھیج رہے ہیں۔ کوئی ادارہ اسپیم بھیجنے کے لیے متعدد نمبروں کا استعمال کر سکتا ہے۔ ان انتباہی پیغامات کے ذریعے مشتبہ بھیجنے والوں کو ضابطہ جاتی کارروائی سے خبردار کیا جاتا ہے، تاکہ وہ مزید اسپیم بھیجنے سے باز رہیں۔

آئٹم

کلیدی اعدادوشمار (راؤنڈ آف)

(دوران سہ ماہی، مالی سال 27-2026)

کل آنے والی کالز

705.96 ارب

کل آنے والی کالوں کو  اے آئی پر مبنی سسٹمز نے مشتبہ سپیم کے طور پر نشان زد کیا ہے۔

18.28 ارب

کل آنے والا ایس ایم ایس

854.4 ارب

کل آنے والے ایس ایم ایس کو مشتبہ اسپام کے طور پر  اے آئی پر مبنی سسٹمز نے فلیگ کیا ہے۔

1.62 ارب

اسپیم  بھیجنے کی زیادہ ممکنہ طور پر مشتبہ کمپنیوں کو وارننگ نوٹیفکیشن جاری کیے گیے۔

انتباہی نوٹیفکیشنز مشتبہ اعلی امکان سپیم بھیجنے والے اداروں کو جاری کیا گیا ہے۔

4.59 لاکھ

 ای –کے وائی سی مشتبہ یو سی سی بھیجنے والوں کے لیے کیا گیا ہے۔

34.03 ہزار

مشتبہ یو سی سی بھیجنے والوں کی کے وائی سی تصدیق میں ناکامی کی وجہ سے رابطہ منقطع ہوا۔

9.97 ہزار

 

اہم نکات:

  1. مصنوعی ذہانت پر مبنی اسپیم کی نشاندہی کرنے والے نظام نے 19.9 ارب مشتبہ اسپیم کالوں اور ایس ایم ایس کی نشاندہی کی، جس سے صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوا کہ وہ ایسے مواصلات کو نظر انداز کریں یا احتیاط کے ساتھ ان کا جواب دیں۔
  2. سہ ماہی کے دوران مشتبہ بھیجنے والوں کو 45.9 لاکھ سے زیادہ انتباہی پیغامات بھیجے گئے۔
  3. مصنوعی ذہانت پر مبنی انسدادی اقدامات کے ذریعے غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) اور اسپیم پر قابو پانے کے سلسلے میں انفرادی ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کی کارکردگی ضمیمہ-سی میں منسلک ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

******

UN-7599

ش ح۔ع ح۔  م ذ


(ریلیز آئی ڈی: 2335955) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English