وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی کی جانب سے یورپ سے آنے والے ڈاک کے پارسل میں چھپائی گئی 10.8 کلوگرام ایمفیٹامین ضبط، جائز ڈاک خدمات کے ناجائز استعمال کی ایک منظم گروہ کی کوشش ناکام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 11:34AM by PIB Delhi

مختلف تجارتی ذرائع پر مسلسل کڑی نگرانی جاری رکھتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو کامیابی کے ساتھ ناکام بناتے ہوئے 10.8 کلوگرام ایمفیٹامین ضبط کی۔ اس کارروائی کے ذریعے منشیات کے ایک منظم گروہ کی جانب سے ممنوعہ اشیا کو ہندوستان میں اسمگل کرنے کے لیے جائز ڈاک خدمات کا ناجائز استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261114113645_1ba70b.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261114113705_9213a0.jpg

مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی کے افسران نے نئی دہلی کے فارن پوسٹ آفس میں ایک مشتبہ پارسل کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ یہ پارسل ایک یورپی ملک سے آیا تھا اور اس میں ’’کلیرن‘‘ (کپڑے) ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ابتدائی جانچ کے دوران ایک شپنگ کارٹن کے اندر عام گھریلو ملبوسات ٹھونس کر رکھے ہوئے پائے گئے، تاہم پیکنگ کی باریک بینی سے جانچ کرنے پر چھپانے کا ایک پیچیدہ طریقہ سامنے آیا۔ کارٹن کے چاروں اطراف میں سے ہر ایک پر پلاسٹک کی دو دو تھیلیاں نہایت ہوشیاری سے چھپائی گئی تھیں۔

افسران نے مجموعی طور پر آٹھ چھپے ہوئے پیکٹ برآمد کیے، جن میں گلابی رنگ کا سفوف موجود تھا۔ جانچ کے دوران اس میں ایمفیٹامین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ منشیات ہونے کے شبہہ میں ان تمام آٹھ پیکٹوں کو نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کارروائی کے پیچھے سرگرم وسیع تر نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی اور سرحد پار نقل و حمل کے ذرائع کی سخت نگرانی کے ذریعے، ڈی آر آئی جائز تجارت کی آڑ میں سرگرم غیر قانونی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کا پتہ لگانے، ان کی سرگرمیوں کو روکنے اور انہیں ختم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ڈی آر آئی ہندوستان کی اقتصادی سرحدوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7633


(ریلیز آئی ڈی: 2336144) وزیٹر کاؤنٹر : 23