مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھ سرویکشن 2025-26 کے نتائج کا اعلان


وزارتِ ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) کے محکمۂ شہری ترقی نے سوچھ شہر جوڑی کے نتائج کا اعلان کیا

سوچھ بھارت مشن-شہری 2.0 کے تحت سوچھ شہر جوڑی پہل میں مثالی باہمی تعاون، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور بہترین طریقہ ہائے کار کو اپنانے کے اعتراف میں شہروں کو اعزاز سے نوازا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 9:24PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 11 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ سوچھ سرویکشن 2025-26 کی ایوارڈ تقریب میں ملک کے صاف ترین شہروں کو اعزازات سے نوازا۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے شہری صفائی سروے، سوچھ سرویکشن کا دسواں ایڈیشن ہے۔ سوچھ سرویکشن 2025-26 کا موضوع ’’صفائی ستھرائی کی نئی پہل: ہاتھ بڑھائیں، مل کر صفائی کریں‘‘ ہے۔ اس تقریب میں سوچھ سرویکشن 2025-26 کے تمام ایوارڈ یافتگان کو مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری امور و بجلی جناب منوہر لال اور مرکزی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور جناب توکھن ساہو کی موجودگی میں اعزازات سے نوازا گیا۔

سوچھ سرویکشن کے دسویں ایڈیشن کے تحت 10 حصوں میں 176 ذیلی اشاریوں کی بنیاد پر 4,751 شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ملک بھر سے 3,000 سے زائد تربیت یافتہ فیلڈ جائزہ کاروں نے تمام شہری بلدیاتی اداروں میں زمینی سطح پر سروے کیا، جس کے دوران حقیقی وقت میں جی پی ایس کے ذریعے نگرانی کا نظام بھی استعمال کیا گیا۔ شواہد جمع کرانے سے لے کر ان کی تصدیق تک پورا عمل ڈیجیٹل اور شفاف رکھا گیا، جبکہ ہر مرحلے پر معیار کی سخت جانچ کو یقینی بنایا گیا۔

اس سال سات زمروں کے تحت مجموعی طور پر 60 قومی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا:

  • سوچھ شہر جوڑی (ایس ایس جے) کے تحت سرفہرست تین جوڑیاں
  • تین بہترین صاف ستھرے شہر (اس زمرے میں سوچھ شہر جوڑی کے ایوارڈ یافتہ شہر شامل نہیں ہیں)
  • آبادی کے پانچ زمروں میں سوچھ شہر، درجہ اول، دوم اور سوم
  • صاف ستھرے دریائی کنارے والے شہر، درجہ اول، دوم اور سوم
  • صاف ستھرے ساحلی شہر، درجہ اول، دوم اور سوم
  • صاف ستھرے ہمالیائی شہر، درجہ اول، دوم اور سوم
  • ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کا صفائی کے لحاظ سے سرفہرست شہر

11 نومبر 2026 کو وزارتِ ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) نے سوچھ بھارت مشن-شہری (ایس بی ایم-یو) 2.0 کے تحت اپنی اہم باہمی تجربات کے تبادلے کی پہل ’’سوچھ شہر جوڑی‘‘ کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تین شہری جوڑیوں کا اعلان کیا۔

سوچھ شہر جوڑی پہل کا آغاز 27 ستمبر 2025 کو مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے سوچھ سرویکشن 2024-25 کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا تھا۔ یہ شہری فضلہ کے انتظام کے شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا رہنمائی اور سرپرستی کا پروگرام ہے، جس کے تحت 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 70 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرپرست شہروں اور تقریباً 191 زیرِ رہنمائی شہروں کو شامل کیا گیا تھا۔ ستمبر 2025 میں سونی پت میں منعقدہ ایک قومی تقریب کے دوران سرپرست اور زیرِ رہنمائی شہروں کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے تھے۔

وزارت کی جانب سے اعلان کردہ 191 شہری جوڑیوں میں سے ہر سرپرست شہر کی صرف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جوڑی کو ایوارڈ کے لیے زیرِ غور لایا گیا۔

ایس ایس جے پہل ’’ہر ایک سے سیکھیں، ہر ایک کو سکھائیں‘‘ کے اصول کو فروغ دیتی ہے۔ اس کی بنیاد ہندوستان کی قدیم گرو-ششیہ روایت پر ہے، جس کے تحت علم، تجربات اور بہترین طریقہ ہائے کار ایک شہر سے دوسرے شہر تک منتقل کیے جاتے ہیں، تاکہ اجتماعی طور پر شہری ترقی اور صفائی ستھرائی کے اہداف کے حصول کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

سوچھ شہر جوڑی کے تحت ایوارڈ حاصل کرنے والی سرفہرست تین شہری جوڑیوں کا انتخاب سرپرست اور زیرِ رہنمائی شہروں کے مشترکہ مجموعی اسکور کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ مجموعی اسکور اس پہل کے تحت دونوں شہروں کی مشترکہ کارکردگی اور باہمی تعاون کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس طرح صفائی ستھرائی اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ ساتھ سرپرستی کے ذریعے حاصل ہونے والے نتائج کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

سوچھ شہر جوڑی پہل کے تحت ایوارڈ حاصل کرنے والی سرفہرست تین شہری جوڑیاں درج ذیل ہیں:

1. سوچھ شہر جوڑی، درجہ اول: احمد آباد (دس لاکھ سے زائد آبادی کا زمرہ) اور سانند (20,000 سے 50,000 آبادی کا زمرہ)

2. سوچھ شہر جوڑی، درجہ دوم: اندور (دس لاکھ سے زائد آبادی کا زمرہ) اور دیپال پور (20,000 سے کم آبادی کا زمرہ)

3. سوچھ شہر جوڑی، درجہ سوم: تروپتی (50,000 سے 3 لاکھ آبادی کا زمرہ) اور کوپم (20,000 سے 50,000 آبادی کا زمرہ)

اہل مینٹور مینٹی سٹی جوڑوں کی فہرست

نمبر شمار

ریاست کا نام

مینٹر سٹی

مینٹی سٹی

ایوارڈ/ریمارکس

1

گجرات

احمد آباد

سانند

سوچھ شہر جوڑی رینک 1

2

مدھیہ پردیش

اندور

دیپالپور

سوچھ شہر جوڑی رینک 2

3

آندھرا پردیش

تروپتی

کپم

سوچھ شہر جوڑی رینک 3

4

آندھرا پردیش

گنٹور

نوزیوِڈ

 

5

دہلی

نئی دہلی (این ڈی ایم سی)

پالوال

 

6

مدھیہ پردیش

بھوپال

بیراشیا۔

 

7

اتر پردیش

لکھنؤ

رسول آباد_یو (این پی)

 

8

اوڈیشہ

آسکا

اوڈاگاون

 

9

چھتیس گڑھ

رائے پور

برگاؤں (م)

 

10

چھتیس گڑھ

بلاسپور

رتن پور (این پی)

 

11

اوڈیشہ

بھونیشور

جوڈا (ایم)

 

12

مہاراشٹر

نوی ممبئی

کنڑ

 

13

مہاراشٹر

پنچگنی

بیسا پیپلا

 

14

چھتیس گڑھ

بلہا

کوٹہ (این پی)

 

15

گوا

پنجی

مارگاو

 

16

مہاراشٹر

دیولالی پراورا۔

پی ٹی ایچ

 

17

اتر پردیش

نوئیڈا

بٹور (این پی)

 

18

آندھرا پردیش

راجمندری

پتھاپورم

 

19

چھتیس گڑھ

امبیکاپور

بیکنتھ پور (م)

 

20

تلنگانہ

عظیم تر حیدرآباد

منتھانی

 

21

چھتیس گڑھ

پٹن

گرو (این پی)

 

22

مہاراشٹر

میرا بھئیندر

ڈیگلور

 

23

مدھیہ پردیش

گوالیور

ڈبرا

 

24

چھتیس گڑھ

کمہاری

اہیوارہ (این پی)

 

25

 

کیرالہ

 

متنور (م)

چتور-

تھاتھامنگلم

 

26

گجرات

سورت

مانڈوی۔

 

27

آندھرا پردیش

وجے واڑہ

چنتالاپڈی

 

28

جموں و کشمیر

جموں

چرار شریف (ایم سی)

 

29

مہاراشٹر

پمپری چنچواڑ

لکھندور

 

30

اوڈیشہ

چیکتی

نیلگیری (این اے سی)

 

31

ہریانہ

کرنال

اسماعیل آباد

 

32

کرناٹک

میسور

رائچور (سی ایم سی)

 

33

گوا

سانکولم

بچولم

 

34

جھارکھنڈ

جمشید پور

گریڈیہ

 

35

مہاراشٹر

پنہالہ

مہا لونگ شری پور

 

36

ہریانہ

سونی پت

ہوڈل

 

37

گجرات

گاندھی نگر

جمجودھ پور

 

38

گجرات

وڈودرا

سیہور

 

39

ڈی ڈی اور ڈی این ایچ

دامن

ڈی آئی یو

 

 

جوڑی کا درجہ

ریاست کا نام

مینٹر سٹی

مینٹی سٹی

ایوارڈ/ریمارکس

40

بہار

پٹنہ

چنپاٹیا

 

41

مہاراشٹر

ویٹا

تلجا پور

 

42

مہاراشٹر

کرہاد

سنگرام پور

 

43

مہاراشٹر

ساسود

دیونی

 

44

اتراکھنڈ

لالکوان

رام پور

 

45

آسام

گوہاٹی

میریگاون ایم بی

 

46

مہاراشٹر

لونا والا

کندری (کنہان)

 

47

تریپورہ

کھوئی (این پی)

رانیبازار (این پی)

 

48

اتر پردیش

آگرہ

رانیہ (این پی)

 

49

ہماچل پردیش

تھیو جی (ایم سی ایل)

کندگھاٹ

 

50

تمل ناڈو

نماکل

کِلامپاڈی

 

51

چھتیس گڑھ

بشرام پور (این پی)

جھاڑی (این پی)

 

52

کرناٹک

داوانگیرے

ہائیریکرور (ٹی پی)

 

53

منی پور

جریبم

اندرو نگر

 

54

جھارکھنڈ

بنڈو

پھسرو

 

55

سکم

منگن

رنگپو

 

56

لداخ

کارگل

ایل ای ایچ

 

57

پڈوچیری

اولگریٹ اوزہوکارائی

کرائیکل

 

58

میزورم

لونگلی

لانگتلائی

 

59

اروناچل پردیش

جیرام پور

یاچولی

 

60

میگھالیہ

شلونگ

ریسبلپارا

 

61

ناگالینڈ

جالوکی(ٹی سی)

ابوئی ٹاؤن کاونسل

 

62

مدھیہ پردیش

دیواس

سونکیچ

 

 

 

اس جوڑے پر غور نہیں کیا گیا کیونکہ وزارت کی طرف سے فراہم کردہ فہرست میں سے مینٹی کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔

63

مدھیہ پردیش

اجین

یو این ایچ ای ایل

64

چندی گڑھ

چندی گڑھ

پنچکولہ

65

راجستھان

جے پور

باگرو (ایم)

66

پنجاب

بٹھنڈا۔

رامن

67

مدھیہ پردیش

شاہ گنج

بی اے ڈی آئی

68

مدھیہ پردیش

بدنی

رہتی

69

آسام

شمالی لکھیم پور

نارائن پور ایم بی

70

راجستھان

ڈنگر پور

ساگواڑہ (م ڈ)

***
 

UR-7629

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2336146) وزیٹر کاؤنٹر : 22
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu