لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر کی جانب سے پنڈت جواہر لعل نہرو کو خراجِ عقیدت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 3:18PM by PIB Delhi

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج پنڈت جواہر لعل نہرو کے یومِ پیدائش کے موقع پر سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں سابق وزیر اعظم کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف جناب ملک ارجن کھڑگے، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی۔ سی۔ مودی نے بھی اس موقع پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

پنڈت جواہر لعل نہرو کی تصویر کی نقاب کشائی 05 مئی 1966 کو اس وقت کے صدرِ جمہوریہ ہند ڈاکٹر ایس۔ رادھا کرشنن نے سمودھان سدن کے مرکزی ہال (اس وقت کا پارلیمنٹ ہاؤس) میں کی تھی۔

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7641


(ریلیز آئی ڈی: 2336238) وزیٹر کاؤنٹر : 24