57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

ستاونویں آئی ایف ایف آئی میں دنیا بھر کی 21 فلموں کے ساتھ برکس سنیما مرکزِ توجہ ہوگا


فلمی نمائش میں جمہوریت، آزادی، شناخت، تاریخ اور عصر حاضر کے عالمی مسائل پر متنوع سنیما کہانیاں پیش کی جائیں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 4:24PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2336261Views: 18

بھارت کے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) 2026 میں ’فلمز فرام برکس‘ کے عنوان سے برکس ممالک کی فلموں کا ایک خصوصی شوکیس پیش کیا جائے گا، جس میں جمہوریت، آزادی، شناخت، تاریخ اور عصر حاضر کے عالمی مسائل سے متعلق موضوعات کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان فلموں میں متعلقہ معاشروں کی تاریخ، سماجی حقائق اور انفرادی زندگی کے تجربات کی بنیاد پر مختلف نقطہ ہائے نظر پیش کیے گئے ہیں۔

اس شوکیس میں 21 فلمیں شامل ہیں، جن میں مختلف ممالک، زبانوں اور اصناف کی کہانیاں پیش کی جائیں گی۔ یہ فلمیں آزادی، شناخت، سماجی نابرابری، خاندان، تنازعات، بے دخلی اور اپنائیت جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ ان میں سے کئی فلمیں جدوجہد اور تبدیلی کے اہم تاریخی ادوار پر بھی روشنی ڈالتی ہیں، جن میں جمہوریت کے حق میں چلنے والی تحریکوں سے لے کر غلامی اور نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف جدوجہد تک کے موضوعات شامل ہیں۔

 برازیل کی فلم ’امادیو اینڈ دی ہائپوتھیٹیکل نیو ورلڈ‘ میں 1830 کی دہائی کے برازیل میں مقیم ایک افریقی موجد کی کہانی پیش کی گئی ہے، جس کی ایجاد غلامی میں جکڑے لوگوں کی آزادی کی جدوجہد کا حصہ بن جاتی ہے۔ انڈونیشیا کی فلم ’دی سی اسپیکس ہز نیم‘ ملک میں 1998 کی جمہوریت نواز تحریک کے دوران ایک طالب علم کارکن کی گمشدگی اور اس کے اہل خانہ کی جانب سے حقیقت جاننے کی کوششوں پر مبنی ہے۔ جنوبی افریقہ کی فلم ’دی ٹریک‘ ناظرین کو 19ویں صدی کے وسط میں صحرائے کالاہاری کے سفر پر لے جاتی ہے، جہاں نوآبادیاتی سرحدی علاقوں کی سفاکی کا سامنا ہوتا ہے۔

اس انتخاب میں عصر حاضر کے مسائل کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ یوگنڈا اور برطانیہ کی مشترکہ دستاویزی فلم ’ڈریمنگ آف سیریناڈا‘ باپ اور بیٹی کے رشتے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی اور بارش کے جنگلات کے علاقے پر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔ ایتھوپیا اور امریکہ کی فلم ’فایا دائی‘ میں قات کی کاشت اور استعمال سے وابستہ برادریوں کی زندگیوں کو موضوع بنایا گیا ہے، جس میں روزگار، سماجی حقائق اور نوجوانوں کی امنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایران کی فلم ’پولٹری فارم‘ عراق کے ایک ایسے بچے کی کہانی بیان کرتی ہے جس کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔ اپنے لاپتہ دوست کی تلاش اسے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

خاندان، شناخت اور ذاتی فیصلے بھی اس فلمی انتخاب کے اہم موضوعات میں شامل ہیں۔ سعودی عرب کی فلم ’ہجرہ‘ میں ایک کم عمر لڑکی، اس کی دادی اور اس کی لاپتہ بہن کے سفر کو پیش کیا گیا ہے، جس کے دوران خاندانی راز اور نسلوں کے درمیان اختلافات سامنے آتے ہیں۔ چین کی فلم ’ایمبرز‘ میں راکھ کی آخری رسومات کے بعد ہونے والی ایک غلطی کے نتائج دکھائے گئے ہیں، جو دو خواتین کو نقصان اور موت کی حقیقت سے روبرو کر دیتے ہیں۔ بولیویا اور پیرو کی مشترکہ پروڈکشن ’دی کونڈور ڈاٹر‘ میں اینڈیز کے مقامی باشندوں کی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کی کہانی ہے، جو ورثے میں ملنے والی موسیقی کی روایات اور فنکار بننے کے اپنے خواب کے درمیان کشمکش کا شکار ہے۔ نائیجیریا اور برطانیہ کی مشترکہ پروڈکشن ’لیڈی‘ میں لاگوس کی ایک نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی بیان کی گئی ہے، جس کی ملاقات جنسی کارکنوں کے ایک گروپ سے ہوتی ہے اور وہ اس کے اندر یکجہتی اور خود شناسی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

ہندوستان کی نمائندگی آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’آرٹیکل 370‘ کرے گی۔ یہ فلم 2016 میں کشمیر میں پیدا ہونے والی بے چینی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے اور آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے مشن کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس فلم نے 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین فلم، بہترین اداکارہ اور بہترین موسیقی کے زمروں میں تین اعزازات حاصل کیے تھے۔

فلموں کی مکمل فہرست میں قازقستان کی ’کِنڈِک‘ (دی کورڈ)، کیوبا اور اٹلی کی ’باراکوا‘، روسی فیڈریشن کی ’بو بو‘، مصر، جرمنی، لیبیا، قطر اور تیونس کی مشترکہ پروڈکشن ’سیف ایگزٹ‘، تھائی لینڈ، سنگاپور، فرانس، ناروے، چین، ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور قطر کی مشترکہ پروڈکشن ’9 ٹیمپلز ٹو ہیون‘، ازبکستان کی ’کاٹن‘، ملائیشیا کی ’باگا: ٹومارو بیلانگز ٹو نو ون‘، ویتنام کی ’1982‘، بیلاروس کی ’اینڈ دی اسنو واز فالنگ‘ اور متحدہ عرب امارات کی ’باب‘ بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر یہ 21 فلمیں سنیما کے مختلف زاویوں اور نقطہ ہائے نظر کا احاطہ کرتی ہیں۔ ان کی کہانیاں قومی سرحدوں سے آگے بڑھتے ہوئے آزادی، اپنائیت، یادداشت، استقامت اور تبدیلی جیسے مشترکہ موضوعات کو اجاگر کرتی ہیں۔

57واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 20 سے 28 نومبر 2026 تک گوا کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا، جس میں 86 ممالک کی 150 سے زائد بین الاقوامی فلمیں پیش کی جائیں گی۔ فیسٹیول کے مسابقتی اور غیر مسابقتی زمروں، منتخب فلمی پیکیجز، سابقہ فلموں کے خصوصی جائزوں، خراجِ عقیدت اور موضوعاتی نمائشوں کے ذریعے مختلف اصناف، ممالک اور زبانوں کی فلمیں ایک ہی پلیٹ فارم پر پیش کی جائیں گی۔ اس طرح یہ فیسٹیول ثقافتی تبادلے اور سنیما کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 7644 )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2336261
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026