پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 NOV 2026 6:51PM by PIB Delhi
بیلجیئم بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ٹینگوئے بوٹمین چودہ نومبر 2026 کو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں ، جس کا مقصد دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان روابط کو مزید گہرا کرنا ہے۔
یہاں اپنی آمد پر، انہوں نے نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کر شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جس کے بعد ساؤتھ بلاک میں انہیں رسمی گارڈ آف آنر دیا گیا۔
دورے کے دوران، ریئر ایڈمرل ٹینگوئے بوٹمین نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں بحری سلامتی، آپریشنل مصروفیات، ٹریننگ ، اہلکاروں کے تبادلے اور بحری ٹیکنالوجی میں تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
بھارت اور بیلجیئم کے درمیان دیرینہ بحری روابط قائم ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور توقع ہے کہ اس سے موجودہ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے ذریعے بحری شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔
(5)_20261114185226_c9ac23.jpeg)
(5)_20261114185242_61d451.jpeg)
(4)_20261114185300_3fa9fa.jpeg)
***
(ش ح- ن ا)
U.N:7647