صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

چھٹھ پوجا کے موقع پر صدر جمہوریہ کی جانب سے مبارکباد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 5:23PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے  چھٹھ پوجا کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام صدر جمہوریہ ہند نے کہا، ’’عقیدت اور سورج کی پوجا کے تہوار چھٹھ کے پرمسرت موقع پر، میں بھارت اور بیرون ملک مقیم تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

یہ تہوار سوریہ دیو اور چھٹھی میّا کے تئیں گہری عقیدت کی علامت ہے۔ چار دنوں تک منایا جانے والا یہ تہوار عقیدت، نظم و ضبط اور لگن کے ذریعے ہماری ثقافتی روایات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ چھٹھ پوجا کے دوران عقیدت مند سوریہ دیو کو ’ارگھیہ‘ پیش کرتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کی خوشی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ یہ تہوار ہمیں فطرت کا شکر ادا کرنے اور ماحول کے تحفظ کی ترغیب دیتا ہے۔

خدا کرے کہ یہ مقدس تہوار سب کے لیے خوشی اور امن لائے، اور معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دے۔ اس موقع پر، آئیے ہم دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور ان کی بقا کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کا عہد کریں۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7645


(ریلیز آئی ڈی: 2336335) وزیٹر کاؤنٹر : 13