نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایس ایس نے منشیات کے خلاف نوجوانوں کو متحرک کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں بلاک کی سطح کی کھیل کود تقریبات کا اہتمام کیا


نشہ مکت یووا فار وکست بھارت مہم کے 9ویں ہفتے میں 130 سے زائد اداروں کے 87,000 سے زیادہ نوجوانوں اور کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 5:47PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے ڈائریکٹوریٹ آف مائی بھارت-نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے ذریعے 100 ہفتوں پر محیط ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کے 9ویں ہفتے کے تحت ملک بھر میں بلاک سطح کے کلسٹر اسپورٹس میٹس کا انعقاد کیا۔ مہم کے تیسرے مہینے کے تحت ’مضبوط کمیونٹیز، صحت مند نوجوان‘ کے موضوع پر منعقدہ اس اقدام نے کھیلوں کے ذریعے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور نشے سے پاک طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے قریبی دیہاتوں، بلاکس اور کالجوں کے ہزاروں طالب علم رضاکاروں، مقامی یوتھ کلبوں اور کمیونٹی کے اراکین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ اس دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 992 سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں 87,481 طالب علم رضاکاروں، مقامی یوتھ کلب کے اراکین اور مقامی تماشائیوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 02 اگست 2026 کو ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے تحت شروع کی گئی ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت‘ مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات، شراب، تمباکو اور دیگر نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کی ترغیب دے کر ایک نشے سے پاک اور صحت مند معاشرے کو فروغ دینا ہے۔

WhatsApp Image 2026-11-14 at 6.06.44 AM.jpeg

10  علاقائی ڈائریکٹوریٹس — بنگلورو، بھوپال، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، دہلی، گوہاٹی، جے پور، لکھنؤ اور ترواننت پورم — کے 130 سے زائد اداروں سے موصول ہونے والی فیلڈ رپورٹس میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں 100 میٹر اور 400 میٹر کی دوڑیں، میراتھن، کبڈی، کھو کھو، والی بال، فٹ بال اور باسکٹ بال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رسہ کشی، رومال جھپٹ اور لیمن ریس جیسے روایتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ لکشدیپ میں شرکاء نے علاقائی ڈائریکٹوریٹ ترواننت پورم کے زیر اہتمام منعقدہ روایتی جزیرہ نما کھیلوں میں حصہ لیا۔

WhatsApp Image 2026-11-14 at 6.06.51 AM.jpeg

اس مہم میں صنفی شمولیت پر بھی خاص زور دیا گیا، جس کے تحت کھیلوں کے مقابلوں اور بیداری کی سرگرمیوں میں 42,190 خواتین شرکاء نے حصہ لیا۔ مہم کے پیغام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کھیلوں کے ان مقابلوں کو انسدادِ منشیات بیداری کی سرگرمیوں کے ساتھ مربوط کیا گیا تھا۔ ہر مقابلے کا آغاز اجتماعی ’نشہ مکت سنکلپ‘ کے ساتھ ہوا، جس میں کھلاڑیوں، ریفریوں، کوچز اور تماشائیوں نے منصفانہ کھیل کو برقرار رکھنے اور نشے سے پاک طرز زندگی اپنانے کا عہد کیا۔

WhatsApp Image 2026-11-14 at 6.06.45 AM.jpeg

بھوپال، پنجاب، راجستھان اور دہلی کے بڑے کلسٹرز میں صحت سے متعلق بیداری کے کیوسک قائم کیے گئے۔ ان کیوسکس کے ذریعے ذہنی صحت سے متعلق معلومات، تعلیم اور ابلاغ (آئی ای سی) کا مواد تقسیم کیا گیا اور قومی انسداد منشیات ہیلپ لائن (14446) کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ منشیات کے استعمال، ہم عمروں کے دباؤ اور بحالی کے راستوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ان تقریبات کے ساتھ نکڑ ناٹک، انسدادِ منشیات ریلیوں اور نعرہ نویسی کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مقامی انتظامیہ اور ماہرین نے بھی اس اقدام کو اپنا تعاون فراہم کیا۔ بھٹنڈہ، کاسرگوڈ اور کوئمبٹور کے سینئر پولیس اور نارکوٹکس سیل کے افسران، ماہرین نفسیات، انسدادِ منشیات کے ماہرین اور پنچایت سرپنچوں سمیت مقامی عوامی نمائندوں نے ان سرگرمیوں میں شرکت کی۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7310


(ریلیز آئی ڈی: 2336339) وزیٹر کاؤنٹر : 17