وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے مردوں کے انڈر 19 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2026 9:30PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسے بھارتی کرکٹ کے لیے ایک شاندار دن قرار دیا اور نوجوان کرکٹرز کی ان کی متاثر کن کارکردگی اور مردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر بے حد فخر کا اظہار کیا۔

یہ  کہتے ہوئے کہ ان کی کام یابی کئی نوجوانوں کو تحریک دے گی، وزیرِ اعظم نے ٹیم کو ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر شیئر کیا:

”بھارتی کرکٹ کے لیے شاندار دن!

آج کی متاثر کن کارکردگی اور مردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر ہمارے نوجوان کرکٹرز پر بے حد فخر ہے۔ ان کی کام یابی کئی نوجوانوں کو تحریک دے گی۔

ٹیم کو ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔“

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7656


(ریلیز آئی ڈی: 2336411) وزیٹر کاؤنٹر : 10