پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 NOV 2026 10:46AM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت کے زیر اہتمام، انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر، نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ قومی قبائلی ادبی میلہ 13 نومبر 2026 کو بھارت کی بھرپور قبائلی ادبی روایات کے تحفظ اور مقامی علم اور شفوی بیانیوں کو ہم عصر ادبی اظہار سے جوڑنے پر تبادلہ خیال کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جن جاتیہ گورو دیوس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ اس میلے میں ملک بھر سے قبائلی ادیب، شعرا، محققین، ماہرین لسانیات اور اسکالرز ’شفوی روایت سے ہم عصر قبائلی ادب تک‘ کے موضوع پر اکٹھے ہوئے۔

اختتامی دن میں شفوی رزمیہ اور بہادری کی روایات، کثیر لسانی تعلیم میں مقامی علم کا تعاون، اور ابھرتے ہوئے قبائلی ادیبوں اور شعرا کے ذریعے پیش کشوں پر موضوعاتی مباحثے شامل تھے۔ ان سیشنز نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کہانیاں، گیت، رزمیہ اور شاعری کس طرح قبائلی برادریوں کی اجتماعی یادداشت، ثقافتی شناخت اور تجربات کو محفوظ رکھتی ہیں۔
شفوی رزمیہ اور بہادری کی روایات
جناب پرکاش جھا کی نظامت میں منعقدہ پہلے سیشن میں جناب بھگوان داس پٹیل، جناب اپیندر انو اور جناب میانگلامبم سدانند سنگھ نے شرکت کی۔ مقررین نے بھیل اور گونڈ برادریوں کے شفوی ادبی ورثے کو تلاش کیا، جس میں گونڈ رامائن اور بھیل مہابھارت کے ساتھ ساتھ منی پور کی واری لیبا کہانی سنانے کی روایت اور کھمبا-تھوئیبی رزمیہ شامل ہیں۔ مباحثوں نے آڈیو-ویژول ریکارڈنگز اور تحقیق کے ذریعے ان روایات کو دستاویزی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیا، جب کہ برادری کے کہانی سنانے والوں اور علم رکھنے والوں کو قبائلی ادبی ورثے کے محافظ کے طور پر تسلیم کیا۔
کثیر لسانی تعلیم میں شفوی روایات
اگلے سیشن میں جامع تعلیم کو مضبوط بنانے میں مقامی زبانوں اور برادری کے علم کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر کے. سرینواسا راؤ، سابق سکریٹری، ساہتیہ اکادمی کی نظامت میں منعقدہ اس سیشن میں جناب انیل کمار بورو، جناب سلوانس لامارے اور محترمہ پاروتی تیرکی نے شرکت کی۔ مباحثوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح شفوی بیانیے، روایتی گیت اور برادری کی کہانیاں سیکھنے کے تجربات کو تقویت دے سکتی ہیں اور بچوں کے اپنی مادری زبانوں اور ثقافتی شناختوں سے تعلق کو مضبوط بنا سکتی ہیں۔ مقررین نے تعلیمی عمل میں مقامی علم اور شفوی روایات کو شامل کرنے پر زور دیا، خاص طور پر ابتدائی بچپن کی تعلیم میں، اور قبائلی زبانوں کی حمایت میں دستاویزی شکل دینے، ترجمہ اور ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
ابھرتے ہوئے ادیب اور شعرا ہم عصر قبائلی تجربات کو سامنے لاتے ہیں
آخری دو سیشنز نے قبائلی ادیبوں اور شعرا کو اپنے تخلیقی کاموں کی نمائش کرنے اور اپنی لسانی اور ثقافتی شناختوں میں جڑے ہم عصر بیانیوں کو شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ کہانی پڑھنے کے سیشن میں، جس کی صدارت جناب مہادیو ٹوپو نے کی، محترمہ نیتا کسم بلونگ، جناب رمیش کارتک نائک اور جناب وسنتھ کمار وی. پی. نے اپنی کہانیاں پیش کیں، جس میں قبائلی ادبی اظہار کے تنوع اور قبائلی برادریوں کے ارتقائی تجربات کو اجاگر کیا گیا۔
شاعری پڑھنے کے سیشن، جس کی نظامت محترمہ جوگامایا چاکما نے کی، نے متنوع لسانی اور ثقافتی روایات کی نمائندگی کرنے والے شعرا کو یکجا کیا۔ جناب کے. واساملی، جناب کرری موگ چودھری، جناب بابو سنگدا، جناب ہیرجیر انگتی کتھرپی، جناب گوپی کرشنا سونی، محترمہ مرینا ایکا، محترمہ سدھا چوہان اور محترمہ انجلی بیلاگل نے اپنی اصلی تخلیقات پیش کیں۔ یہ پیش کشیں قبائلی شاعری کی بھرپوریت اور برادری کی زندگی، ثقافتی یادداشت، شناخت اور ہم عصر سماجی حقیقتوں کے ساتھ اس کی وابستگی کی عکاسی کرتی تھیں۔
قبائلی ادب کی بڑھتی ہوئی شناخت اور رسائی
اختتامی سیشن کے دوران، محترمہ رنجنا چوپڑا، سکریٹری، قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی ادب کو فروغ دینے، مقامی زبانوں میں لکھنے والے مصنفین کی حمایت کرنے اور انھیں پبلشرز اور وسیع تر قارئین سے جوڑنے کے لیے پائیدار پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے لیونگ روٹس اوریجنلز کو اجاگر کیا، جو انڈین پرفارمنگ رائٹ سوسائٹی (آئی پی آر ایس) کے تعاون سے قبائلی موسیقاروں اور فن کاروں کے تخلیقی حقوق کو تسلیم کرنے اور ان کی حفاظت کے لیے تیار کیا گیا ایک اقدام ہے۔ انھوں نے وزارت کے اس اقدام کو بھی اجاگر کیا کہ وہ نیشنل بک ٹرسٹ کے آئندہ کتاب میلے میں پرگتی میدان میں قبائلی ادب کے لیے ایک مخصوص سیکشن کی سہولت فراہم کرے، جس سے قبائلی مصنفین اور پبلشرز کو اپنے کاموں کی نمائش کرنے اور وسیع تر سامعین تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔
ڈاکٹر کے. سرینواسا راؤ نے دو روزہ میلے کا خلاصہ پیش کیا، جس میں 27 زبانوں کی نمائندگی کو اجاگر کیا گیا، جن میں 23 قبائلی شفویں شامل تھیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ قبائلی ادب بھارت کے ثقافتی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس کی وسیع تر شناخت اور پھیلاؤ کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹی کے نصاب، ترجمہ کے اقدامات اور مرکزی دھارے کے اشاعتی پلیٹ فارمز میں اس کی زیادہ شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے اختتامی کلمات میں، جناب گنیش ناگراجن، ڈپٹی سکریٹری، قبائلی امور کی وزارت نے گذشتہ سال کے دوران وزارت کے ثقافتی، لسانی اور روزگار کے اقدامات کی نمایاں توسیع کو اجاگر کیا۔ انھوں نے میلے میں ان کی قابل قدر شراکت کے لیے اس کالرز، مصنفین، شعرا، نظامت کاروں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم کے جامع ترقی کے وژن سے آہنگ اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ اور ’وکاس بھی، وراثت بھی‘ کے جذبے سے رہ نمائی حاصل کرتے ہوئے، قومی قبائلی ادبی میلے نے قبائلی امور کی وزارت کے اس عزم کی توثیق کی کہ وہ مقامی ادبی آوازوں کو قومی گفتگو میں لائے اور یہ یقینی بنائے کہ بھارت کا قبائلی ادبی ورثہ وِکست بھارت@2047 کی جانب سفر کا ایک لازمی حصہ رہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7663