57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

ویوز فلم بازار عالمی فلمی تعاون کو فروغ دینے کے 20 سال مکمل ہونے کی نشان دہی کرتا ہے


20 واں ایڈیشن بھارتی فلم سازوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑے گا؛ افتتاحی تقریب کل گوا میں منعقد ہوگی

प्रविष्टि तिथि: 19 NOV 2026 8:22PMby PIB Delhiरिलीज़ आईडी: 2338801Views: 28
Read in:

2007 میں 18 ممالک کے 204 مندوبین کے ایک معمولی مجمع سے لے کر 2025 میں 40 سے زیادہ ممالک کے 2,500 سے زیادہ مندوبین کا خیرمقدم کرنے والے ایک بڑے بین الاقوامی بازار تک، فلم بازار بھارتی سنیما کو عالمی فلمی صنعت سے جوڑنے والا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اپنے 20 ویں سال کی نشان دہی کرتے ہوئے، ویوز فلم بازار 2026 تخلیقی تعاون کو فروغ دینے، نئی کہانیوں کو دریافت کرنے اور بھارتی سنیما کے لیے عالمی مواقع کھولنے کی دو دہائیوں کا جشن منا رہا ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعے، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والا، ویوز فلم بازار وسیع تر ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) پہل کا حصہ ہے۔ ’بھارت میں تخلیق کریں، دنیا کے لیے تخلیق کریں‘ کے وژن کی رہ نمائی میں، یہ پلیٹ فارم مشترکہ پروڈکشن، فنانسنگ، تقسیم اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی مواقع میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ویوز فلم بازار کا 20 واں ایڈیشن 20 نومبر 2026 کو دی بال روم، تاج سیڈیڈ ڈی گوا ہورائزن میں اِفتتاح کیا جائے گا۔ جناب چنچل کمار، سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت، خیرمقدمی خطاب دیں گے، جس کے بعد مہمانِ خصوصی جناب آشوتوش گواریکر، فیسٹیول ڈائریکٹر، خطاب کریں گے۔ جناب جی کرشنا کمار، چیئرمین، این ایف ڈی سی، افتتاحی خطاب دیں گے، جب کہ جناب پربھات کمار، ایڈیشنل سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت، شکریہ کی تحریک پیش کریں گے۔ جناب دھیرج سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی، بھی موجود ہوں گے۔ رسمی کارروائیوں کے بعد فلم بازار ٹیم کے ذریعے ’ویوز فلم بازار کو نیویگیٹ کرنا‘ پر ایک پریزنٹیشن ہوگی۔

کہانیوں اور مواقع کے لیے ایک بازار

دو دہائیوں کے دوران، فلم بازار ایک نیٹ ورکنگ ایونٹ سے ایک منظم بازار میں تبدیل ہو گیا ہے جو فلم سازوں، پروڈیوسروں، سرمایہ کاروں، تقسیم کاروں، سیلز ایجنٹوں اور فیسٹیول پروگرامرز کو جوڑتا ہے۔ اس کے پروگرام این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب، کو-پروڈکشن مارکیٹ اور ورک اِن پروگریس لیب جیسی پہل قدمیوں کے ذریعے ترقی کے مختلف مراحل میں فلموں کی حمایت کرتے ہیں۔ ویونگ روم، مارکیٹ اسکریننگز، کیوریٹڈ بی 2 بی میٹنگز اور نالج سیریز مزید پروجیکٹ کی دریافت، صنعت کی شمولیت اور ممکنہ تعاون کو آسان بناتے ہیں۔

2025 کا ایڈیشن، جو 20 سے 24 نومبر تک گوا میں 56 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) کے ساتھ منعقد ہوا، 40 سے زیادہ ممالک کے 2,500 سے زیادہ مندوبین کو یکجا کیا۔ اس میں 320 پروجیکٹس کی نمائش کی گئی اور 220 سے زیادہ خریداروں کو شامل کرتے ہوئے 1,200 سے زیادہ ون ٹو ون کاروباری میٹنگز کو آسان بنایا گیا۔ کاروباری گفت و شنید اور مذاکرات کی مالیت تقریباًً 1,050 کروڑ روپے تھی، جس میں ایونٹ کے موقع پر تقریباًً 100 کروڑ روپے کے مفاہمت نامے (ایم او یو) بھی شامل تھے۔

ویوز بازار: سالانہ بازار سے آگے بھارت کی تخلیقی رسائی کو وسعت

ویوز پہل ویوز بازار کے ذریعے سالانہ فلم بازار سے آگے بڑھتی ہے، جو جنوری 2025 میں شروع کیا گیا ایک سال بھر کا بین الاقوامی بی 2 بی پلیٹ فارم ہے۔ فلم، ٹیلی وژن، او ٹی ٹی، اینیمیشن، وی ایف ایکس، گیمنگ، موسیقی اور دیگر تخلیقی شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے، یہ تخلیق کاروں اور کاروباروں کو ممکنہ خریداروں اور معاونین سے جوڑتا ہے۔

اکتوبر 2026 کے پیش رفت نوٹ کے مطابق، ویوز بازار میں 12,500 سے زیادہ فعال صارفین تھے، جن میں 5,000 سے زیادہ خریدار اور تقریباًً 6,500 فروخت کنندگان شامل تھے، جن کے پاس 2,800 سے زیادہ فعال پروجیکٹس تھے۔ اے آئی سے چلنے والی سیمنٹک سرچ، میچ میکنگ، ورچوئل پچنگ اور آن لائن بی 2 بی میٹنگ کی سہولیات تخلیق کاروں اور کاروباروں کو ممکنہ شراکت داروں کی شناخت کرنے اور جسمانی ایونٹس سے آگے صنعت کی شمولیت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، اٹلی، جرمنی، کینیڈا، فرانس اور اسپین جیسے ممالک میں اس کی بین الاقوامی رسائی نے بھارتی تخلیقی اداروں کے لیے مزید راستے کھولے ہیں۔ گیمز کام، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، وینس اور ایم آئی پی کام سمیت عالمی صنعت کے پلیٹ فارمز میں شرکت نے بین الاقوامی اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔

یہ پہل قدمیاں بھارتی تخلیقی صلاحیتوں کو ’دستکاری سے تجارت‘ تک لے جانے کی ایک وسیع تر کوشش کی عکاسی کرتی ہیں، جس سے مواد کی تخلیق، دانش ورانہ ملکیت اور تخلیقی صنعتوں کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر بھارت کی پوزیشن مضبوط ہوتی ہے۔

جیسا کہ ویوز فلم بازار اپنے سفر کی دو دہائیوں کو مکمل کر رہا ہے، یہ آزاد فلم سازوں، علاقائی زبان کے سنیما اور ابھرتی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے، شراکت داری قائم کرنے اور بھارتی کہانیوں کو دنیا بھر کے سامعین تک پہنچانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہے گا۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7946

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2338801
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026