جل شکتی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ جل شکتی نے عالمی یومِ بیت الخلا 2026 کے موقع پر ’سوچھ سوچالہ – گریما مئے بھوِشیہ‘ (ایس ایس جی بی) مہم کا آغاز کیا


یہ ملک گیر مہم 19 نومبر سے 10 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی اور یوم ِانسانی حقوق پر اختتام پذیر ہوگی

اس مہم میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے دیہی علاقوں میں عوامی اور ادارہ جاتی بیت الخلا کی درست حالت  اور قابلِ رسائی ہونے کی جانچ اور ان میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 9:01AM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، وزارتِ جل شکتی نے کل عالمی یومِ بیت الخلا 2026 کے موقع پر سوچھ بھارت مشن (دیہی) [ایس بی ایم (جی)] کے تحت’سوچھ سوچالہ – گریما مئے بھوشیہ‘ (ایس ایس جی بی) مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم اور اس کے رپورٹنگ ماڈیول کا ای-آغاز محترمہ ایشوریہ سنگھ، جو ڈی ڈی ڈبلیو ایس میں جوائنٹ سکریٹری اور سوچھ بھارت مشن (دیہی) کی قومی مشن ڈائریکٹر ہیں، نے کیا۔

تقریب کا آغاز  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے ڈپٹی سکریٹری کے استقبالیہ کلمات اور مہم کے پس منظر و مقاصد کی وضاحت سے ہوا۔ اس کے بعد ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے ڈائریکٹر نے سوچھ بھارت مشن (دیہی) کی پیش رفت پر مختصر پریزنٹیشن دی، جس میں تقریباً 89.9 فیصد گاؤں میں او ڈی ایف پلس (ماڈل) کا درجہ حاصل کرنے اور سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے دیگر اجزا کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

اس کے بعد جوائنٹ سکریٹری اور نیشنل مشن ڈائریکٹر نے ’سوچھ سوچالہ – گریما مئے بھوشیہ‘ مہم کا ای-آغاز کیا۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مہم کی پیش رفت رپورٹ کرنے کے لیے  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی  محکمے کے تیار کردہ رپورٹنگ ماڈیول کا بھی آغاز کیا۔

عالمی یومِ بیت الخلا 2026 کے لیے اقوام متحدہ کا موضوع ’محفوظ بیت الخلا، مساوی مستقبل‘ صنفی مساوات کے ساتھ صفائی ستھرائی کے تعلق کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی موضوع سے ہم آہنگ ’سوچھ سوچالہ –گریما مئے بھوشیہ‘ مہم دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی سہولیات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس میں خواتین، طالبات اورمعذور افراد کی ضروریات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

’سوچھ سوچالہ – گریما مئے بھوِشیہ‘ مہم کے مقاصد میں شامل ہیں:

- کمیونٹی بیت الخلا (سی ایس سی) اور ادارہ جاتی بیت الخلا (اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور پنچایت گھروں وغیرہ) کی صورتِ حال کا جائزہ لینا اور ضرورت کے مطابق ان کی مرمت، دیکھ بھال اور بحالی کا کام انجام دینا۔ ادارہ جاتی بیت الخلا کے معاملے میں یہ کام متعلقہ حکام (ایس ایم سی/اے ڈبلیو سی/جی پی کے/جی پی بی وغیرہ) کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر انفرادی گھرانوں کو بھی اپنے گھریلو بیت الخلا (آئی ایچ ایچ ایل) کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے ترغیب دینا۔

- گاؤں میں بیت الخلا کی مختلف اقسام کا جائزہ لینا اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مقرر کردہ اہداف کے مطابق، جہاں ممکن ہو، شناخت شدہ ایک گڑھے والے بیت الخلا کو دو گڑھوں والے بیت الخلا میں اور بغیر سوک پٹ والے سیپٹک ٹینک کو سوک پٹ والے سیپٹک ٹینک میں تبدیل کرنا۔

- جہاں بھی یہ نظام موجود ہو یا ایف ایس ایم کے ضوابط کی تعمیل کے لیے ضروری ہو، وہاں مشینی طریقے سے گاد نکالنے کے انتظامات کا جائزہ لینا اور منصوبہ بندی کرنا۔

- کمیونٹی بیت الخلا اور ادارہ جاتی بیت الخلا کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے انتظامات کا جائزہ لینا اور انہیں مضبوط بنانا۔

- مقامی دیواروں پر فن پاروں، نشانات اور اردگرد کے ماحول کو بہتر بنا کر کمیونٹی بیت الخلا اور ادارہ جاتی بیت الخلا کو صاف ستھرا، خوشگوار اور اچھی طرح دیکھ بھال والے مقامات میں تبدیل کرنے کے لیے برادریوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔ انفرادی گھرانوں کو بھی اپنے گھریلو بیت الخلا کے لیے ایسے اقدامات کرنے کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔

- گاؤں میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) حیثیت کے پائیدار ہونے کا جائزہ لینا اور اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے وسیع پیمانے پر رویّوں میں تبدیلی سے متعلق رابطہ کاری (بی سی سی) اور بیداری مہم کے ذریعے بیت الخلا کے مسلسل استعمال کو فروغ دینا۔

- گاؤں/گرام پنچایت میں ’سوچھ سیوا آنکلن ‘ (ایس ایس اے) کی صورتِ حال کا جائزہ لینا اور اگر یہ عمل پہلے مکمل نہیں ہوا ہے تو 30 نومبر 2026 تک اسے مکمل کرنا یقینی بنانا۔ جہاں ایس ایس اے جمع کرایا جا چکا ہے، وہاں نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کرنا۔

- مختلف پہلوؤں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، جن میں صفائی ستھرائی کی اہمیت، بالخصوص خواتین، طالبات اور معذور افراد کی ضروریات، ذاتی اور اجتماعی صفائی ستھرائی، صابن سے ہاتھ دھونا، ایف ایس ایم کے ضوابط کی تعمیل، ٹھوس فضلہ انتظام کے قواعد، 2026 کی پابندی، کچرے کی چار اقسام میں علیحدگی اور سوچھ سیوا آنکلن شامل ہیں۔

اس کے بعد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے تبادلۂ خیال میں حصہ لیا اور مہم کے نفاذ کے لیے اپنے مجوزہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔ گجرات، مدھیہ پردیش، سکم اور کرناٹک کی سوچھ بھارت مشن (دیہی) ٹیموں نے مہم کے تحت اپنی مجوزہ سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔

ای-آغاز کے موقع پر سوچھ بھارت مشن (دیہی) کی جوائنٹ سکریٹری اور نیشنل مشن ڈائریکٹر محترمہ ایشوریہ سنگھ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ’سوچھ سوچالہ– گریما مئے بھوشیہ‘ مہم کو سب کے لیے وقار اور سب کے لیے صفائی ستھرائی کے تصور کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایس ایس جی بی مہم میں اسکول کے بچوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے، کیونکہ وہ مستقبل میں صفائی ستھرائی کے علمبردار ہوں گے۔ اس مقصد کے تحت بچوں کو صفائی ستھرائی، صحت و صفائی کی اہمیت اور بیت الخلا کو صاف ستھرا اور سب کے لیے قابلِ رسائی رکھنے میں اجتماعی شراکت داری کے حوالے سے حساس بنایا جائے گا۔

سوچھ بھارت مشن (دیہی) کی جوائنٹ سکریٹری اور نیشنل مشن ڈائریکٹر نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سوچھ بھارت مشن (دیہی) ٹیموں سے اپیل کی کہ وہ اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل قائم کریں، تاکہ مہم میں اسکول کے بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے، جس میں اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں زیادہ عوامی آمد و رفت والے مقامات، بشمول سیاحتی مقامات پر صاف ستھرے اور فعال کمیونٹی بیت الخلا کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ یہ بیت الخلا براہِ راست سیاحوں کے مجموعی تجربے اور بالواسطہ طور پر مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ای-آغاز کی تقریب کا اختتام تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس اپیل کے ساتھ ہوا کہ وہ مختلف متعلقہ فریقوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں اور ’مکمل صفائی ستھرائی‘ کے لیے ’جن بھاگیداری‘ (عوامی شراکت داری) کے جذبے سے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7947


(ریلیز آئی ڈی: 2338877) وزیٹر کاؤنٹر : 10