57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

 ستّاونویں آئی ایف ایف آئی میں ’کری ایٹو مائنڈز آف ٹومارو‘ (سی ایم او ٹی) کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاح


’جڑیں اور پرواز‘ کے موضوع کے تحت 100 نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد 48 گھنٹے کے فلم سازی چیلنج میں حصہ لیں گے؛ اپنی جڑوں کا احترام اور مستقبل کو گلے لگانے کا عزم

وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری چندر کمار نے نوجوان فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جڑوں اور ثقافت سے تحریک حاصل کریں

  

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 NOV 2026 2:39PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2339575Views: 33

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے شروع کیے گئے اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اقدام ’کری ایٹو مائنڈز آف ٹومارو‘ (سی ایم او ٹی) کے چھٹے ایڈیشن کا آج گوا کی کلا اکیڈمی میں 57ویں بھارت کے  بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے تحت افتتاح کیا گیا۔

اس اقدام کے تحت ملک بھر سے 100 نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے، جہاں انہیں باہمی تعاون، اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور فلمی صنعت سے وابستہ تجربات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری چندر کمار کے ساتھ وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری پربھات، ایف ٹی آئی آئی کے رجسٹرار لوکک پارکھ، وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری کے۔ کے۔ نرالا، این ایف ڈی سی کے چیئرمین جی۔ کرشن کمار اور این ایف ڈی سی کے جنرل منیجر گوتم بھانوٹ نے شرکت کی۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری چندر کمار نے کہا کہ ہر شریک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے اور اسی وجہ سے اسے اس پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے ان نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ایک فلم کی شکل دینے کا موقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جڑیں ثقافت، زبان اور تجربات سے جڑی ہوتی ہیں، جبکہ خواب تخیل، تجسس اور کچھ نیا کرنے کی ہمت سے جنم لیتے ہیں۔ فرانسیسی فلسفی جوزف ژوبرٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تخیل انسان کو خواب دیکھنے میں مدد دیتا ہے، فن کی تربیت ان خوابوں کو سمت عطا کرتی ہے اور ہماری جڑیں ہماری کہانیوں کو آواز دیتی ہیں۔

انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی اصل اور پس منظر سے تحریک حاصل کریں، لیکن اپنی کہانیوں کی رسائی کو محدود نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کسی چھوٹے گاؤں سے جنم لینے والی کہانی بھی، اگر اسے سچائی اور خلوص کے ساتھ بیان کیا جائے، تو دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں کو چھو سکتی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سنیما ایک اجتماعی فن ہے اور شرکا پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی بات سنیں، اپنی ٹیم کے ساتھیوں پر اعتماد کریں، نئے تجربات کریں، تخلیقی خطرات مول لیں اور اس پورے عمل سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر شرکا سے اپیل کی کہ وہ اپنی جڑوں سے وابستہ رہیں، اپنے تخیل کو پرواز کرنے دیں اور اپنی کہانیاں دنیا کے سامنے پیش کریں۔

افتتاحی تقریب کی ایک اہم خصوصیت 48 گھنٹے کے فلم سازی چیلنج کا باضابطہ آغاز تھا۔ سکریٹری نے روایتی انداز میں خصوصی طور پر تیار کردہ فلم کلیپر بورڈ پر تالیاں بجا کر چیلنج کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔

سال 2026 کے گروپ میں 100 شرکا شامل ہیں، جو فلم سازی کے 13 شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں ہدایت کاری، اداکاری، سنیماٹوگرافی، ایڈیٹنگ اور سب ٹائٹلنگ، اسکرپٹ رائٹنگ، پلے بیک گائیکی، موسیقی کی ترتیب، ساؤنڈ ریکارڈنگ، ملبوسات کی تیاری، ہیئر اینڈ میک اَپ، آرٹ ڈائریکشن، اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس)، آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر)، ورچوئل ریئلٹی (وی آر)، وائس اوور اور ڈبنگ شامل ہیں۔

پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کی جانب سے این ایف ڈی سی کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے 48 گھنٹے کے فلم سازی چیلنج میں شرکا کی پانچ ٹیمیں باہمی تعاون سے 48 گھنٹے کی مقررہ مدت میں مختصر فلموں کے تصورات تیار کریں گی اور انہیں پروڈیوس کریں گی۔ مکمل ہونے والی فلموں کی آئی ایف ایف آئی میں خصوصی نمائش کی جائے گی اور فلمی صنعت کے ممتاز ماہرین پر مشتمل جیوری ان کا جائزہ لے گی۔

   

 

سی ایم او ٹی ٹیلنٹ کیمپ کے ذریعے شرکا کو میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے مزید جوڑا جائے گا۔ اس کے تحت انہیں پروڈکشن ہاؤسز، اسٹوڈیوز، میوزک لیبلز، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، نشریاتی اداروں اور صنعت سے وابستہ دیگر اہم فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے سی ایم او ٹی ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے، جو ابھرتے ہوئے تخلیقی پیشہ ور افراد کو میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جوڑتا ہے۔ اس کے سابق شرکا بین الاقوامی پروڈکشنز میں کام کر چکے ہیں اور کانز، برلنالے، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز سمیت مختلف عالمی پلیٹ فارمز اور فلمی میلوں میں اپنی صلاحیتوں کا اعتراف حاصل کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت گزشتہ ایڈیشن کے 18 شرکا کو مکیش چھابڑا کاسٹنگ کمپنی (ایم سی سی سی) نے منتخب کیا تھا، جو سی ایم او ٹی کے ذریعے پروان چڑھنے والی صلاحیتوں کو پیشہ ورانہ مواقع میں تبدیل کرنے کی جانب ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔

آئی ایف ایف آئی ایل او آئی ڈی  یہاں پڑھیں۔

: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 8032 )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2339575
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026