وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کاشی تمل سنگمم 5.0 کا جوش و خروش بڑھانے کے لیے اسّی گھاٹ پر رنگولی مقابلے کا انعقاد


پیشگی تقریبات کے ذریعے ثقافتی اظہار اور عوامی شرکت کے وسیلے سے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان قربت میں اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 NOV 2026 7:27PM by PIB Delhi

کاشی تمل سنگمم 5.0 کا آغاز 28 نومبر 2026 سے ہونے جا رہا ہے۔ اس اہم تقریب سے قبل بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) نے جوش و خروش پیدا کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے واسطے پیشگی تقریبات کی سیریز کا انعقاد شروع کردیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261121192739_be45b4.jpg

ہفتے کے روز اسّی گھاٹ پر رنگولی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو)، مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ اور شہر کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبہ نے مختلف موضوعات اور پیغامات کے ذریعے ہندوستانی ثقافت، روایات اور سماجی اقدار کی عکاسی کرنے والی رنگا رنگ رنگولی کے نمونے تیار کیے۔ ان فن پاروں سے سیاحوں اور مقامی باشندوں کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوئی، جنہوں نے ان کی خوبصورتی کو سراہا اور رنگولی کی تصاویر بھی لیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261121192756_968cb0.jpg

پیشگی تقریبات کے تحت بی ایچ یو کیمپس میں واقع وشوناتھ مندر میں شام کے وقت بھجن پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

کاشی تمل سنگمم 5.0 کے لیے بی ایچ یو کے نوڈل افسر پروفیسر آنچل سریواستو نے بتایا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تقریب سے جوڑنا اور ملک بھر کے عوام تک کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ثقافتی اتحاد کا پیغام پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگولی مقابلے جیسی سرگرمیوں کے ذریعے بی ایچ یو کا مقصد عوام کی وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تئیں جوش و خروش پیدا کرنا ہے۔

اس سال کاشی تمل سنگمم 5.0 کا موضوع ’’تروکُرَل پَیلووم۔ تروکُرَل ابھِیاس کریں‘‘ (آئیے، تروکُرَل سیکھیں) ہے۔ سنت شاعر ترویلوور کی تصنیف تروکُرَل، تمل ادب کی اہم ترین کلاسیکی کتابوں میں سے ایک ہے۔ یہ تین بنیادی حصوں پر مشتمل ہے: اَرَم (نیکی)، پوروُل (دولت) اور اِن بَم (محبت)۔ یہ تینوں حصے مجموعی طور پر انسانی کردار و عمل کی رہنمائی کرتے ہیں اور بامقصد زندگی کے اصولوں کی عکاسی کرتے ہوئے ویدو (نجات) کی جانب رہنمائی کرتے ہیں۔

کاشی تمل سنگمم 5.0 کا مقصد تروکُرَل کی تعلیمات کو تراجم کے ذریعے تمل زبان بولنے والے طبقے سے آگے ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانا ہے، تاکہ ملک بھر کے طلبہ اور عوام اس کی انمول دانش، اقدار اور تعلیمات سے استفادہ کرسکیں۔

******

( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )

UR. No-8063


(ریلیز آئی ڈی: 2339758) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , Assamese , Odia , Tamil