ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) میں آج (21 نومبر 2026) گوا میں سنیما سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا رنگا رنگ سلسلہ دیکھنے کو ملا۔ اس دن فلمی شخصیات کے ساتھ تبادلۂ خیال، پریس کانفرنسوں، فلموں کی نمائش، ریڈ کارپٹ تقریبات اور ثقافتی جشن کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں فلم سازوں، اداکاروں، جیوری اراکین، فلمی ناقدین اور سنیما کے شائقین نے شرکت کی اور ہندوستانی و بین الاقوامی کہانیوں کے تنوع کا جشن منایا۔
کلا اکیڈمی میں متوازی سنیما اور دستاویزی فلم سازی پر فکر انگیز گفتگو سے لے کر انڈین پینورما، بین الاقوامی سنیما، گوا سیکشن اور گالا پریمیئرز کے تحت فلموں کی نمائش اور افتتاحی پیش کش تک، اس میلے نے تخلیقی تبادلے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ریڈ کارپٹ تقریب میں دن بھر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی مختلف فلموں سے وابستہ فلم سازوں اور فن کاروں نے شرکت کی، جب کہ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں اپنے تخلیقی سفر اور فلم سازی سے متعلق تجربات و نظریات پیش کرنے کا موقع ملا۔
دن کے پروگرام میں ’کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو‘ (سی ایم او ٹی) 2026 کی افتتاحی تقریب، انڈین پینورما 2026 اور اس کے جیوری اراکین کی تہنیت کی تقریب بھی شامل تھی۔
کلااکیڈمی میں سنیما سے متعلق فکری و تخلیقی مکالمے

”متوازی سنیما کی اخلاقی کائنات: گریش کاسراولی کے 50 سال“ کے موضوع پر ایک نشست میں فلمی شائقین اور سنیما سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ نشست 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) کے دوران کلاا کیڈمی میں منعقد ہوئی، جس میں دلچسپ اور فکر انگیز تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دستاویزی سنیما اور سماجی ذمہ داری

”مشاہدے سے تبدیلی تک: دستاویزی سنیما کی سماجی ذمہ داری“ کے موضوع پر ہونے والی گفتگو میں 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ اِفّی 2026 کے دوران سماج اور عصری مسائل سے وابستگی کے سلسلے میں دستاویزی فلم سازی کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو (سی ایم او ٹی) 2026 کی افتتاحی تقریب


کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو (سی ایم او ٹی) 2026 کی افتتاحی تقریب 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) کے ایک حصے کے طور پر کلا اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔
انڈین پنورما 2026

انڈین پنورما 2026 کی افتتاحی تقریب اور جیوری اراکین کی تہنیت کا پروگرام 21 نومبر 2026 کو آئینوکس پنجی میں منعقد ہوا، جو فلمی میلے کی اہم تقریبات میں سے ایک تھا۔
فلم سازوں کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

ہدایت کار خوانا ماسیاس اور اداکارہ لورینا لوپیز مارٹینیز نے 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) میں عالمی پریمیئر کے طور پر پیش کی گئی فلم ’لوکنگ فار مائیکل‘ کی پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

ہدایت کار لینا یادو اورفلم ساز اسیم باجاج نے 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) کے دوران انڈین پنورما کی افتتاحی غیر فیچر فلم ’بیکمنگ‘ کی پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

انڈین پنورما 2026 کی غیر فیچر فلموں کی جیوری کے چیئرمین ہمانشو شیکھر کھٹوا اور جیوری کے دیگر اراکین نے 21 نومبر 2026 کو گوا کے پنجی میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پروڈیوسر ایوا پوشچنسکا نے 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) کے دوران بین الاقوامی سنیما سیکشن کی افتتاحی فلم ’فادرلینڈ‘ کی پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

اداکار راکیش بیدی نے 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی) کے دوران انڈین پنورما کی افتتاحی فیچر فلم ’دھُرندھر‘ کی پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

انڈین پنورما کی فیچر فلموں کی جیوری کے چیئرمین اور فلم ساز مدھر بھنڈارکر نے 21 نومبر 2026 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی 2026) کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
میلے کے یادگار لمحات

گوا کے پنجی میں 21 نومبر 2026 کو منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی 2026) کے دوران میلے کے مقام پر موجود شرکاء کے درمیان ہنسی مذاق اور باہمی میل جول کا ایک بے ساختہ منظر۔

گوا کے پنجی میں 21 نومبر 2026 کو منعقدہ ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (اِفّی 2026) کے دوران میلے کی گہما گہمی کے درمیان شرکاء کچھ دیر آرام کرتے اور آپس میں بات چیت کرتے ہوئے۔
ریڈ کارپٹ کی رنگا رنگ تقریبات





اِفّی 2026 میں فلم سازوں نے ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھائی، جہاں پُرجوش مداحوں نے تالیوں اور ستائش کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا!
اِفّی لائڈ یہاں ملاحظہ کریں:
https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1®=48
****
ش ح۔ ع و۔ ش ب ن
U-8116