وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے قومی ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کو سراہا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 2:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کو سراہا ہے، جس نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں ایچ پی وی ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں لگانے کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس مہم کے تحت ٹیکہ لگوانے کی اہل لڑکیوں کی سالانہ تعداد میں سے تقریباً 87 فیصد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ یہ کامیابی احتیاطی نگہداشتِ صحت کے ذریعے بھارت کی بیٹیوں کے لیے صحت مند مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ سنگِ میل مہم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے والے تمام متعلقہ فریقوں کے اجتماعی عزم اور باہمی تال میل سے کی جانے والی کوششوں کا بھی مظہر ہے۔

جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

”احتیاطی نگہداشتِ صحت کے اپنے سفر میں یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ویکسین کی ہر خوراک لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے اور ان کے لیے صحت مند مستقبل یقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

میں ان تمام متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں، جن کی محنت سے یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔“

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.8129

 


(ریلیز آئی ڈی: 2340314) وزیٹر کاؤنٹر : 11