انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کری ایٹو ٹیکنالوجیز (آئی آئی سی ٹی)، جو اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کے شعبے میں بھارت کا قومی مرکزِ مہارت ہے، نے 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) 2026 کے موقع پر ویکوم انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد تخلیقی ٹیکنالوجیز اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبے میں بھارت اور جاپان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس اشتراک کے تحت بھارتی طلبہ کو جدید پیشہ ورانہ ٹولز اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تربیت تک زیادہ رسائی فراہم کی جائے گی۔معاہدے کے مطابق، آئی آئی سی ٹی کے دو سالہ ڈپلومہ کے تین کورسز میں زیرِ تعلیم 18 طلبہ کو ٹیوشن فیس میں 50 فیصد اسکالرشپ دی جائے گی۔ ان کورسز میں شامل ہیں: اینیمیشن فلم ڈیزائن - انٹرایکٹو ویڈیو گیم ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ اور پوسٹ پروڈکشن اینڈ وی ایف ایکس۔ اس کے علاوہ، دوسرے شہروں سے آنے والے اہل طلبہ کو رہائش کے اخراجات میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس شراکت داری کے تحت طلبہ کو منظم رہنمائی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ دسمبر 2027 تک ویکوم کے نام سے 10 تخلیقی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ ہر تین ماہ بعد مانگا، اینیمی اور دیگر تخلیقی شعبوں پر ماسٹر کلاسز منعقد ہوں گی۔ ان ماسٹر کلاسز میں جاپان اور بھارت کے معروف فنکار اور ماہرین طلبہ کی رہنمائی کریں گے۔دونوں ادارے مشترکہ طور پر ایک عالمی سطح کا اسٹوڈنٹ پورٹ فولیو شوکیس بھی تیار کریں گے، جس میں ڈیجیٹل السٹریشن، کانسیپٹ آرٹ، کریکٹر ڈیزائن، اینیمیشن اور گیم آرٹ کے شعبوں میں طلبہ کے تخلیقی کام پیش کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے طلبہ کو ایسے پروفیشنل پورٹ فولیوز تیار کرنے میں مدد ملے گی جو انہیں انڈسٹری میں روزگار اور پیشہ ورانہ مواقع حاصل کرنے کے لیے تیار کریں گے۔معاہدے کے تحت باہمی رضامندی سے طے شدہ منصوبوں کے مطابق آئی آئی سی ٹی کو ویکوم کے ٹیبلٹ پیکیجنگ اور اس کے پکسل پرچ کری ایٹر پلیٹ فارم میں بھی شامل کیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ڈاکٹر آشیش کلکرنی، بانی ڈائریکٹر، آئی آئی سی ٹی نے کہا کہ بھارت کی تخلیقی معیشت کو فروغ دینے کے لیے نوجوان تخلیق کاروں کو عالمی تخلیقی نیٹ ورکس سے جوڑنا بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری جاپان کی اینیمیشن، مانگا اور گیمنگ کے شعبوں میں مہارت کو بھارت کے متنوع داستانوی اور ثقافتی ورثے کے ساتھ یکجا کرے گی۔ اس کے ذریعے طلبہ کو عالمی ناظرین کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے منفرد اور اصل دانشورانہ ملکیت تخلیق کرنے کا موقع ملے گا۔
ڈاکٹر وشواس دیوسکر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئی آئی سی ٹی نے اے وی جی سی -ایکس آر سیکٹر میں طلبہ کی ملازمت کے امکانات بڑھانے کے لیے عملی تجربے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تخلیقی مقابلے، ماسٹر کلاسز، پیشہ ورانہ ٹولز اور پورٹ فولیو کی تیاری جیسے اقدامات طلبہ کو حقیقی صنعتی منصوبوں پر کام کرنے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
کوجی یانو، گلوبل ہیڈ آف دی کری ایٹو ایکسپیرینس یونٹ، ویکوم نے اینیمیشن، مانگا، گیمنگ اور ڈیجیٹل مواد کے شعبوں میں بھارت اور جاپان کے درمیان تخلیقی تعاون اور علم کے تبادلے کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکوم کی جدید ٹیکنالوجیز، بشمول ڈیجیٹل اِنک، نوجوان بھارتی تخلیق کاروں کو عالمی سطح پر تخلیقی شراکت داریوں میں حصہ لینے اور بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل بنائیں گی۔

آئی آئی سی ٹی کے بارے میں
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کری ایٹو ٹیکنالوجیز (آئی آئی سی ٹی) بھارت کا قومی مرکزِ مہارت ہے، جو اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کے شعبوں میں تعلیم، تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس ادارے کا قیام وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند، حکومتِ مہاراشٹر، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکّی) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے اشتراک سے عمل میں آیا۔ ادارے کے پہلے کیمپس نے جولائی 2025 میں ممبئی کے این ایف ڈی سی کمپلیکس میں کام شروع کیا، جبکہ اس کے مستقل کیمپس کی تعمیر فلم سٹی میں جاری ہے۔ فی الحال آئی آئی سی ٹی میں 18 مختلف کورسز پیش کیے جا رہے ہیں اور اس نے ٹیکنالوجی اور میڈیا کے شعبوں سے وابستہ کئی معروف عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی ہے۔
افّی لوائیڈ یہاں ملاحظہ کریں:https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1®=48
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ک۔ر ب۔
U-8133