پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 NOV 2026 4:56PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈیڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس سہیا دری نے مشرق بعید میں اپنی عملی تعیناتی کے سلسلے میں 20 سے 22 نومبر 2026 تک ویتنام کے دا نانگ بندرگاہ کا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر کیا ہے ۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کے مقصد سے پیشہ ورانہ اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں ویتنام کی عوامی بحریہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بات چیت، دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ اور ثقافتی تبادلے شامل تھے۔ ان سرگرمیوں سے دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور دوستانہ روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع فراہم ہوئے۔
ہندوستان اور ویتنام کے درمیان بحری شراکت داری دونوں ممالک کی بحری افواج کے مسلسل رابطوں اور سمندری تعاون کے تئیں ان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
آئی این ایس سہیا دری کا یہ دورہ ہندوستانی بحریہ کی جانب سے سمندری شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اور دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ کوششیں ہندوستان کی مشرق کی طرف دیکھو پالیسی اور ’مہاساگر‘ (علاقائی سطح پر سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہت پیش رفت)کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔





*****
( ش ح ۔ م ح۔م ذ)
U. No. 8143