مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹیلی کام اسٹارٹ اَپس اور ایم ایس ایم ای کنکلیو 2026 کی صدارت کریں گے


اس کنکلیو کا مقصد ٹیلی مواصلات کے شعبے سے وابستہ نئی کمپنیوں، چھوٹی و درمیانی صنعتوں، صنعتی رہنماؤں، سرمایہ کاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، تاکہ ملک میں تیار کردہ مقامی ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کو پیش اور اجاگر کیا جا سکے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 5:09PM by PIB Delhi

مواصلات کی وزارت کے تحت محکمۂ ٹیلی مواصلات 24 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں واقع لیڈرز لاؤنج میں ٹیلی مواصلاتی شعبے کی نئی کمپنیوں اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کا کنکلیو 2026 منعقد کر رہا ہے۔ اس کانفرنس کی صدارت مرکزی وزیر برائے مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد ٹیلی مواصلات کے شعبے سے وابستہ نئی کمپنیوں، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں، صنعتی رہنماؤں، سرمایہ کاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔اس موقع پر ملک میں تیار کردہ ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کو پیش کیا جائے گا، جبکہ مقامی اختراع کاروں کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال اور بھارت میں تیار کردہ مواصلاتی حل کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے اور تجارتی سطح پر متعارف کرانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

کانفرنس میں ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق پانچ اہم شعبوں میں پیشکشیں کی جائیں گی، جن میں شامل ہیں:ریڈیو رسائی نیٹ ورک اور مرکزی نظام، مختلف اطلاقی نظام اور خدمات، الیکٹرانک چِپ سازی، تحفظ اور سائبر سلامتی، تکنیکی معیارات اور ضوابط۔اس کے علاوہ نئی کمپنیوں اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کو خصوصی نمائشی اسٹالز کے ذریعے اپنی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

اس تقریب میں حکومت کی مختلف اسکیموں اور محکمۂ ٹیلی مواصلات کی جانب سے متعارف کرائی گئی پالیسیوں اور اقدامات کو بھی اجاگر کیا جائے گا، جن کا مقصد ٹیلی مواصلاتی شعبے میں اختراعات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا، مقامی تحقیق و ترقی کو تقویت دینا اور نئی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی و درمیانی صنعتوں کی ترقی میں معاونت کرنا ہے۔کانفرنس کے دوران خصوصی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں ٹیلی مواصلات ایکٹ 2023 کے تحت جاری کردہ پالیسی فریم ورک پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔ ان میں نجی اداروں کے لیے مخصوص غیر عوامی مواصلاتی نیٹ ورکس(سی این پی این)  اور ریگولیٹری سینڈ باکس سے متعلق ضوابط شامل ہیں۔ان پالیسی اقدامات کا مقصد صنعتی و کاروباری اداروں کو بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم کرنا اور جدید ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کی آزمائش اور تجربات کے لیے سازگار ماحول تیار کرنا ہے، تاکہ اختراع کار اپنی نئی ٹیکنالوجیز کو عملی طور پر آزما سکیں۔

اس کانفرنس سے توقع ہے کہ یہ حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ اس کے ذریعے ملک میں ایک مضبوط اور خود انحصار مقامی ٹیلی مواصلاتی اختراعی نظام کی تشکیل کو فروغ ملے گا، جو 2047 تک وکست  بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ک۔ر ب۔

U-8145

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2340469) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil , Kannada