57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

آسامی سنیما ایک زبردست احیاء کا مشاہدہ کر رہا ہے: فلم ساز انتارا جی جی چودھری کا افی 2026 میں اظہارِ خیال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 6:00PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2340602Views: 8

گوا، 23 نومبر 2026

فلم ساز انتارا جی جی چودھری نے آج گوا میں 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) کے موقع پر اپنی آسامی فیچر فلم 'سورج مکھی' سے متعلق پی آئی بی کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسامی سنیما ایک زبردست احیاء کا مشاہدہ کر رہا ہے، کیونکہ علاقائی فلم ساز تیزی سے متاثر کن کہانیوں کو وسیع تر ناظرین تک پہنچا رہے ہیں۔

یہ فلم اتپل نامی ایک لڑکے کی کہانی بیان کرتی ہے اور 40 سال کے وقفے کے بعد اس کی زندگی کا دوبارہ جائزہ لیتی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ انسانی فیصلے کس طرح زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں اور دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں۔ فلم 'سورج مکھی' کا عالمی پریمیئر 22 نومبر کو گوا میں منعقدہ اس فیسٹیول میں ہوا۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایت کارہ نے کہا کہ سورج کے ساتھ ان کی دلچسپی اور لگاؤ ان کی فنی کاوشوں پر ہمیشہ اثر انداز رہا ہے۔ وہ کہانی کی سادگی اور 'سورج مکھی' کے متاثر کن مرکزی کردار کی طرف راغب ہوئیں۔ فلم کی عالمگیر کشش کو اجاگر کرتے ہوئے چودھری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کے موضوعات مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ناظرین کے دلوں کو چھو لیں گے۔ انہوں نے آسامی سنیما کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر بھی روشنی ڈالی اور علاقائی فلم سازی کے لیے پیدا ہونے والی نئی تخلیقی توانائی اور بڑھتے ہوئے مواقع کا ذکر کیا۔

ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر افی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چودھری نے فیسٹیول میں اپنی فلم کی نمائش کے تجربے کو ایک 'شاندار احساس' قرار دیا۔

اس کانفرنس کی نظام آکاش نیل شرما نے کی۔

 

مکمل پریس کانفرنس ملاحظہ کریں:

اِفی لوئیڈ یہاں ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8163


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2340602
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026