پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 NOV 2026 7:39PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے زیرِ اہتمام، نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت منعقد کیے جانے والے آن لائن 'نشہ مکت یووا، وکست بھارت کوئز' میں ملک بھر کے شہریوں کی جانب سے حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
23 نومبر 2026 تک دستیاب تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس کوئز میں 60,693 شہریوں کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد نشہ آور اشیاء کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی بیداری کو مضبوط بنانا اور شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو نشہ سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 26 اکتوبر 2026 کو شروع کیا گیا یہ کوئز 'مائی بھارت' پورٹل کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ 25 نومبر 2026 تک شرکت کے لیے کھلا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس ملک گیر بیداری مہم میں حصہ لیں اور 'نشہ مکت بھارت' اور 'وکست بھارت' کے وژن میں فعال کردار ادا کرنے والے بنیں۔

مائی بھارت کوئز کیو آر
عہدیدار نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے شرکاء شرکت کے لنک کے ذریعے اس کوئز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://mybharat.gov.in/quizzes/yuva/detail/Url9dlIwCinQVSf8lwPB9w/
یہ کوئز 20 کثیر الانتخابی سوالات (ایم سی کیوز) پر مشتمل ہے، جن کے جوابات شرکاء کو 10 منٹ کے اندر دینے ہوتے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ کوئز کامیابی کے ساتھ جمع کرانے والے ہر شریک کے لیے شرکت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے، جبکہ شرکاء کوئز مکمل ہونے پر درست جوابات بھی دیکھ سکتے ہیں، جس سے انہیں نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام سے متعلق اپنی سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 15 اگست 2020 کو شروع کیے گئے 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کا مقصد احتیاطی تعلیم، بیداری مہم، علاج، بحالی اور عوامی شمولیت کے ذریعے منشیات کی طلب میں کمی لانے کی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 272 حساس اضلاع میں شروع کیے گئے اس ابھیان نے بعد ازاں اپنا دائرہ کار ملک بھر کے تمام اضلاع تک وسیع کر لیا، اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف ایک ملک گیر عوامی تحریک بن کر ابھرا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ یہ ابھیان 35.96 کروڑ سے زائد افراد تک پہنچ چکا ہے، جن میں 14.39 کروڑ نوجوان اور 11.37 کروڑ خواتین شامل ہیں، جو اس مہم کی وسیع رسائی اور اس میں بڑھتی ہوئی عوامی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ابھیان کے تحت طلباء اور نوجوانوں میں بیداری کو فروغ دینے اور باشعور فیصلوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں 34.36 لاکھ سے زائد سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں کام کرنے والے محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات (ڈی او ایس جے ای) کے تعاون سے چلنے والے 755 سے زائد نشہ چھڑاؤ مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے 39.91 لاکھ افراد کا علاج اور بحالی کی گئی ہے۔

این ایم بی اے موبائل ایپ
عہدیدار نے کہا کہ عوامی شمولیت اس ابھیان کا ایک اہم ستون بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے 50.19 لاکھ سے زائد 'نشہ مکت عہد' لیے گئے ہیں، جبکہ نچلی سطح پر بیداری مہم، عوامی شمولیت اور احتیاطی اقدامات میں تعاون کے لیے 2 لاکھ سے زیادہ 'نشہ مکتی متروں' نے اپنا اندراج کرایا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ چونکہ یہ ابھیان اپنے ساتویں سال میں داخل ہو کر آگے بڑھ رہا ہے، اس لیے 'نشہ مکت یووا، وکست بھارت کوئز' کا مقصد نشہ آور اشیاء کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی سمجھ بوجھ کو گہرا کرنا، باشعور فیصلہ سازی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو بیداری اور روک تھام کے سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہل قدمی 'وکست بھارت' کے ہدف کے حصول کے لیے ایک صحت مند، بااختیار اور نشہ سے پاک معاشرے کے وژن کو مزید تقویت دیتا ہے۔

نشہ مکتی متر رجسٹریشن کیو آر کوڈ
عہدیدار نے کہا کہ اس ڈیجیٹل پہل قدمی کے ذریعے وزارت کا مقصد عوامی شمولیت کو مضبوط بنانا، ذمہ دارانہ فیصلوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف ملک گیر تحریک میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے۔

این ایم بی اے ای- پلیج کیو آر کوڈ
عہدیدار نے تمام شہریوں، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 25 نومبر 2026 سے قبل 'نشہ مکت یووا، وکست بھارت کوئز' میں حصہ لیں اور ایک صحت مند، مضبوط اور نشہ سے مبرا بھارت کی تعمیر کی اس اجتماعی کوشش میں شامل ہوں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8164