وزارت دفاع
دفاعی اکاؤنٹس محکمہ 279واں سالانہ دن منائے گا
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ محکمے کی مختلف اشاعتوں اور آئی ٹی اقدامات کا آغاز کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 12:53PM by PIB Delhi
دفاعی اکاؤنٹس محکمہ یکم اکتوبر ، 2026 ء کو نئی دلّی میں اپنا 279واں سالانہ دن منائے گا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، ڈی آر ڈی او بھون کے ڈاکٹر ڈی ایس کوٹھاری آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ، وزیر دفاع، ڈی اے ڈی کے مختلف آئی ٹی اقدامات کا آغاز کریں گے۔ ان میں انڈین آرمی فائنانشیل انفارمیشن سسٹم (آئی اے ایف آئی ایس) کو محکمہ کے ‘ سکشَم ’ پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کرنا، وزارت دفاع کے لیے نظرثانی شدہ نیشنل کمپائلیشن سسٹم (این سی ایس) اور وزارت دفاع میں ٹریژری-سنگل اکاؤنٹ ادائیگیوں کے نظام کو متعارف کرانے کے لیے پیمنٹ روٹنگ اینڈ انٹیگریٹڈ سسٹم مینجمنٹ (پریزم) پلیٹ فارم شامل ہیں۔
وزیر دفاع متعدد اشاعتوں کا بھی اجرا ءکریں گے، جن میں دفاعی اخراجات سے متعلق جامع شماریاتی کتابچہ ( سی او ایس ایچ ای - کوشے) 2026، ‘رکشا لیکھا بھارتی ’ ، محکمہ کا ہندی رسالہ، اور مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ 2026-2025 شامل ہیں۔
دفاعی پنشن کے اہم نظام ‘ اسپرش ’ (پنشن انتظامیہ کا نظام – رکشا) پر ایک مختصر فلم بھی اس موقع پر جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، وزارت دفاع اور ڈی اے ڈی کے اہم اقدامات کے نفاذ میں مثالی کارکردگی اور نمایاں تعاون کے لیے محکمہ کے افسران اور عملے کو ‘ رکشا منتری ایوارڈز فار ایکسی لینس 2026 ’سے نوازا جائے گا۔
دفاعی اکاؤنٹس محکمہ کی ابتدا 1747 میں ملٹری پے ماسٹر کی تقرری سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ محکمہ دفاعی افواج اور وزارت دفاع کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل ترقی کرتا رہا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران ، ڈی اے ڈی نے داخلی آڈٹ، اکاؤنٹنگ، مالی مشاورت اور دفاعی پنشن کے انتظام جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
*****
(ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا)
U.No. 4352
(ریلیز آئی ڈی: 2317030)
وزیٹر کاؤنٹر : 11