وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کے جہاز ‘سہیا دری’ نے جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق‘جے میکس – 2026’ میں حصہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 NOV 2026 2:02PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز ‘سہیا دری’ نے 13 اور 14 نومبر 2026 کو جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ‘جےمیکس-2026’ میں حصہ لیا۔ اس مشق کے ذریعے دونوں ممالک  کےبحری افواج کو سمندر میں باہمی تال میل کے ساتھ مختلف سرگرمیاں انجام دینے اور عملی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا موقع ملا۔

مشق کے دوران ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس سہیا دری نے جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز ‘جے ایس آئیسے’ کے ساتھ مل کر سمندر میں مختلف عملی سرگرمیاں انجام دیں۔ ان میں حربی حکمت عملی کے تحت نقل و حرکت، مواصلاتی مشقیں اور ایک جہاز سے دوسرے جہاز پر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں سے دونوں بحری افواج کو باہمی تال میل کے ساتھ کارروائیوں کی مشق کرنے اور ایک دوسرے کے طریق کار اور صلاحیتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا قیمتی موقع ملا۔

ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا، عملی تال میل کو بہتر کرنا اور شریک بحری یونٹوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا۔ اس مشق کے ذریعے پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلہ اور بحری افواج کے درمیان پہلے سے قائم تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا موقع بھی ملا۔

‘جےمیکس-2026’میں آئی این ایس سہیا دری کی شرکت ہندوستان اور جاپان کے درمیان بڑھتی ہوئی بحری شراکت داری اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مسلسل روابط کی عکاس ہے۔ اس طرح کی مشقیں باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، عملی کارروائیوں سے متعلق ایک دوسرے کے طریق کار سے واقفیت بڑھانے اور بحری شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

یہ مشق ہندوستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری اور بحری تعاون، عملی تال میل اور باہمی افہام و تفہیم کو مستحکم بنانے کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کی توثیق کرتی ہے، جس سے ایک محفوظ اور مستحکم ہند-بحرالکاہل خطے کے قیام میں مدد ملتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(1)(5)_20261117140239_2738e3.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(2)(5)_20261117140250_f8ed20.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(3)(5)_20261117140302_87094d.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(4)(5)_20261117140314_a65b3b.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(5)(4)_20261117140328_6d55ef.jpeg

*****

ش ح-ظ الف- ت ع

UR No. 7776


(ریلیز آئی ڈی: 2337375) وزیٹر کاؤنٹر : 18