راجیہ سبھا سکریٹریٹ
ایوان بالا-راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے جناب ہردیپ سنگھ پوری کو حلف دلایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2026 2:10PM by PIB Delhi
ایوان بالا-راجیہ سبھا کے عزت مآب چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں مدھیہ پردیش کی نمائندگی کرنے والے اور دوبارہ منتخب ہونے والے رکن جناب ہردیپ سنگھ پوری کو حلف دلایا۔ جناب ہردیپ سنگھ پوری نے انگریزی زبان میں حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب کے دوران ایوان زیریں-لوک سبھا کے ارکان، امور نوجوانان اور کھیلوں کے وزیر نیز محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، پنچایتی راج کے وزیر نیز ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ اور قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز پارلیمانی امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایوان بالا- راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی موڈی اور سکریٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔



*****
ش ح-ظ الف- ت ع
UR No. 7777
(ریلیز آئی ڈی: 2337410)
وزیٹر کاؤنٹر : 12