وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے منیلا میں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2026 4:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 نومبر 2026 کو منیلا میں23ویں ہندوستان-آسیان سربراہی اجلاس اور 21ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب لارنس وونگ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان تعلقات کو اپریل2025 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورۂ تھائی لینڈ کے دوران اسٹریٹجک شراکت داری کا درجہ دیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، رابطہ کاری، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز اور مالیاتی ٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بیمسٹیک، آئی او آر اے، میکونگ-گنگا تعاون اور آسیان کی قیادت میں قائم علاقائی نظام جیسے علاقائی فورمز میں قریبی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ دوستی ہے، جس کی بنیاد مشترکہ تہذیبی اور ثقافتی ورثے، عوام سے عوام کے روابط اور باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ تھائی لینڈ، ہندوستان کی‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’ اور آسیان کے ساتھ ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت ایک اہم شراکت دار ہے۔
*****
ش ح-ظ الف- ت ع
UR No. 7788
(ریلیز آئی ڈی: 2337441)
وزیٹر کاؤنٹر : 16