وزیراعظم کا دفتر
نتائج کی فہرست: وزیرِ اعظم کا منیلا، فلپائن کا دورہ (16-17 نومبر 2026)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2026 7:22PM by PIB Delhi
دستاویزات:
1. آفات سے نمٹنے میں تعاون پر آسیان-بھارت مشترکہ بیان
2. آن لائن گھوٹالوں اور متعلقہ جرائم کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانے پر مشرقی ایشیا سمٹ کے رہ نماؤں کا بیان
3. ہمارے مستقبل کو ایک ساتھ آگے بڑھانے پر مشرقی ایشیا سمٹ کا اعلامیہ: استحکام اور تجدید
اعلان:
1. تیئیسویں بھارت - آسیان سمٹ
- رابطہ، سائنسی تحقیق، آفات سے نمٹنے، کوسٹ گارڈ کے تعاون، سمندری دائرہ کار سے متعلق آگاہی اور جہاز رانوں کی سلامتی کو بڑھانے کے لیے طویل مدتی آسیان-بھارت سمندری تعاون کا منصوبہ؛
- خطے میں صلاحیت سازی کے لیے مشترکہ سائبر فارنسک تربیتی پروگرام؛
- آسیان-بھارت جوہری توانائی تکنیکی تبادلے؛
- آسیان-بھارت خلائی ہیکاتھون؛
- کان کنی اور اہم معدنیات پر آسیان-بھارت تعاون؛
- یوتھ سمٹ، نوجوان ارکان پارلیمنٹ کے تبادلے اور اسٹارٹ اپ ہیکاتھون کے ذریعے آسیان-بھارت یوتھ کنیکٹ؛
- نالندہ یونیورسٹی میں آسیان ممالک کے لیے اسکالرشپ میں اضافہ؛
- ویوز 2027 میں آسیان-بھارت تخلیقی شراکت داری پویلین؛ اور
- آسیان ممالک کے سیاحوں کے لیے مفت ای-ویزا۔
2. اکیسویں مشرقی ایشیا سمٹ
- مشترکہ تربیت اور ہنگامی ردعمل میں تعاون کے لیے جہاز رانوں کی سلامتی کا اقدام۔
- آن لائن دھوکہ دہی اور سائبر کرائمز جیسے سرحد پار جرائم سے پیدا ہونے والے نئے دور کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی میں ای اے ایس سائبر کرائم کانفرنس۔
- لوتھل میں ای اے ایس سمندری ورثہ میلہ۔
- نالندہ میں ای اے ایس یونیورسٹی کانکلیو، ای اے ایس ممالک کے ساتھ زیادہ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7806
(ریلیز آئی ڈی: 2337632)
وزیٹر کاؤنٹر : 14