Print
XClose
Press Information Bureau
Government of India
وزارت دفاع
20 JAN 2020 2:55PM by PIB Delhi
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2020 کا دورہ کیا

نئی دہلی،20؍جنوری، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے  آج یہاں  کری اپا پریڈ گراؤنڈ میں  نیشنل کیڈٹ کور  (این سی سی)  کے  یوم جمہوریہ کیمپ 2020  کا دورہ کیا۔ این سی سی  کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا نے  ان کا استقبال کیا ۔ بحریہ کے سربراہ نے  کارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ، جو کہ  تینوں افواج  یعنی  بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے  این سی سی کیڈٹ کے ذریعے  پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ایک بینڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایڈمرل کرم  بیر سنگھ نے  تمام  17 این سی سی  ڈائریکٹوریٹس کے  کیڈٹ کے ذریعے تیار کئے گئے  فلیگ ایریا کا  بھی معائنہ کیا، جس میں سماجی بیداری کے مختلف موضوعات پیش کئے گئے۔ مختلف بحری جہازوں کے ماڈلوں کی  بھی  نمائش کی گئی۔

بعد میں بحریہ کے سربراہ نے  ’ہال آف فیم‘ کو بھی دیکھا، جو کہ  این سی سی کا  باعث افتخار سرمایہ ہے، جس میں سابق کیڈٹوں کے فوٹو گرافس، ماڈلوں ، این سی سی کے  تینوں شعبوں کے ترغیبی  اور دیگر  شاندار مناظر کا کلیکشن دکھا یا گیا ہے۔ انہوں نے کیڈٹ کے ذریعے پیش کیا گیا ثقافتی پروگرام بھی دیکھا، جس میں  ہندوستان کی مالا مال ثقافت کا مظاہرہ کیا گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے  ایک مؤثر ’گارڈ  آف آنر‘  پیش کرنے کے لئے کیڈٹس کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی  نوجوانوں کا ایک اہم  ادارہ ہے جو کہ  نوجوانوں کی تربیت کرنے اور انہیں بااختیار بنانے میں لگا ہوا ہے۔ بحریہ کے سربراہ نے  ملک کی تعمیر میں  این سی سی کی خدمات  اور  آفات  کے دوران اس کے جذبے اور  مدد  کی ستائش کی۔ انہوں نے  طویل مدتی  اور  بہت زیادہ خطرے والے سمندری  سفر  سمیت  این سی سی کیڈٹ کی بحری سرگرمیوں سے متعلق کوششوں کی بھی ستائش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-266