پی آئی بی آرکائیوز سے متعلق
اگرچہ پی آئی بی کا قیام 1930 کی دہائی میں عمل میں آیا تھا، تاہم اب یہ ممکن ہے کہ اس کی جڑیں 1947کی پی آئی بی ریلیز سے تلا ش کی جا سکتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر حکومت ہند کی جانب سے 1947 سے آگے جاری کیے گئے سرکاری مواصلات کو اب پی آئی بی کے آرکائیوز شعبے میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔
آرکائیوز تک پہنچنے کے لیے، کسی بھی شخص کو پی آئی بی کی ویب سائٹ درج ذیل https://pib.gov.inپر جانا پڑے گا اور اس کے بعد آرکائیوز ٹیب یا متبادل طور پر https://archive.pib.gov.in/جانا پڑے گا جو آپ کو پی آئی آرکائیوز کے آغاز کے صفحے پر لے جائے گی۔ کسی خاص ریلیز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہوگا (1) سال اور مہینہ یا (2) وزارت، (3) یا اگر اس میں سے کوئی چیز معلوم نہیں ہے ، تو متن کی تحقیق کی بورڈ کا استعمال کرکے کی جا سکتا ہے۔
آرکائیوز کے ریکارڈ پی آئی بی کی مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جنہیں تین مدتوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 1947 سے 2001 (3.33 لاکھ پریس ریلیزیں)، 2002-2003 ؛ اور 2004 سے آگے۔ 2004 سے آگے فوٹو ڈویژن کے ذریعہ جاری کی گئی فوٹوز (جو اب پی آئی بی کا ایک حصہ ہے) وہ بھی اب آرکائیوز میں شامل ہوگئی ہے۔
سرکاری مواصلات وہ مزید زمرہ بند کرکے سالانہ، وزارت کے لحاظ سے علیحدہ کیا گیا ہے اور اسے لائق تحقیق بنایا گیا ہے جس کے لیے کی ورڈس استعمال کرنے ہوں گے۔ کسی بھی طے شدہ سال میں پریس ریلیزوں کو ماہانہ لحاظ سے ترتیب وار شکل دی گئی ہے۔
پی آئی بی آرکائیوز ڈجیٹائزیشن پروجیکٹ
1947 سے شروع کرکے، آج تک پریس ریلیزوں کی تعداد جو 10 ملین سے بھی زائد ہے انہیں کاغذی شکل میں آرکائیوز کے تحت لایا گیا ہے، جلدوں کی شکل میں رکھا گیا ہے اور انہیں پی آئی بی کی سابق لائبریری واقع راجیو چوک ، نئی دہلی میں رکھا گیا تھا۔
کاغذات کی تیزی سے خستہ حالی کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اور حکومت کی سرگرمیوں سے متعلق مواصلات کی دستاویز بندی کی زبردست اہمیت اور مواد کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے آزادی سے لے کر ہمارے وقت تک، پی آئی بی نے ان نازک تاہم قابل قدر ریکارڈس کو ڈجیٹائز کرنے کا ایک پروجیکٹ شروع کیا۔
اسی لحاظ سے، 2015 سے 2018 کی مدت کے دوران بڑی تعداد میں دستیاب متن اور جلدوں کو ڈجیٹائز کیا گیا اور اصل جلدوں کو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو سونپ دیا گیا۔
بعد ازاں انہیں مذکورہ بالاتفصیل کے مطابق پی آئی بی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا۔
آرکائیوز میں گذشتہ برسوں میں ہمارے ملک کے سفر کے ایسے بہت سے پہلو مضمر ہیں جو سب کو معلوم نہیں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ آرکائیوز کو دلچسپ اور مفید پائیں گے ۔یہ ہمیں اپنے ماضی میں جھانکنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہیں۔ جیسا کہ حکومت کے سرکاری مواصلات سے ظاہر ہوتا ہے، یہ تمام تر تفصیلات ہمیں ہمارے حال اور مستقبل کی تازہ ترین جانکاری فراہم کر سکتی ہیں۔