پی آئی بی کا تنظیمی ڈھانچہ
کل ہند اثرات مرتب کرنے کا قومی پیمانے کا نیٹ ورک
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) وزارت اطلاعات و نشریات ، حکومت ہند کا ایک ملحقہ دفتر ہے جس کا صدر دفتر نئی دہلی میں واقع ہے۔ اس کی سربراہی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل (میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز) (صرف سکریٹری کی سطح کا افسر) کے ذمے ہوتی ہے جس کی اعانت صدر دفاتر میں ایک ڈائرکٹرجنرل اور آٹھ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل حضرات کے ذریعہ کی جاتی ہے۔

ان کے ما تحت پی آئی افسران/ محکمہ جاتی تشہیری افسران (ڈی پی او حضرات)(ڈائرکٹرس، جوائنٹ ڈائرکٹر، ڈپٹی ڈائرکٹر، اسسٹنٹ ڈائرکٹر اور میڈیا اینڈ کمیونی کیشن آفیسر) ہوتے ہیں۔
حکومت ہند کی ہر وزارت اور ہر محکمے میں پی آئی بی دہلی کا ایک افسر ہوتا ہے جسے وزارت کی جانب سے عوامی مواصلات کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ پی آئی بی افسر وزارت/محکمے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اس وزارت کے مجاز ترجمان کے طور پر وزارت/محکمے کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتا ہے، اطلاعات کی ترسیل کرتا ہے، سوالات کا جواب دیتا ہے ، وضاحتیں فراہم کرتا ہے، اور ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور گمراہ کن نظریات کی تردید کرتا ہے۔ وہ ذمہ داریوں، مضامین او رمیڈیا میں ہونے والے تبصروں میں عوامی ردعمل کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ وزارت/محکمے کو رائے عامہ سے باخبر رکھ سکے اور وزارت / محکمے کو اس کے میڈیا اور آئی ای سی (اطلاعات، تعلیم اور مواصلات) حکمت عملی کے سلسلے میں مشورے فراہم کرتا ہے۔ وزارت/محکمے کے ترجمان کےطور پر اور بطور میڈیا مشیر پی آئی بی کا افسر سے امید کی جاتی ہے کہ وہ عوامی پالیسی سازی اور نفاذ کے عمل میں ایک شریک کار کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دے گا۔
دہلی میں واقع پی آئی بی کے ڈھانچے کو ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں موجود اس ادارے کی ایک کل ہند موجودگی سے تقویت حاصل ہوتی ہے۔ ہر پانچ زون میں ایک ڈائرکٹر جنرل (زون) سرکاری مواصلاتی نظام کی سربراہی کرتا ہے، اسی طرح ہر زون خطوںمیں منقسم ہوتا ہے۔ پی آئی کے 8 علاقائی دفاتر ہیں جن میں ہر ایک کی قیادت ایک اضافی ڈائرکٹر جنرل (خطہ) کے ذریعہ کی جاتی ہے اور مجموعی 34 برانچ دفاتر اور اطلاعاتی مراکز موجود ہیں۔ علاقائی زبانوں میں سرکاری مواصلات کا کام کاج دیکھنے کے علاوہ علاقائی دفاتر اپنی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آزادانہ اطلاعات کی فراہمی اور مختلف النوع سرکاری اداروں کو ان کے دائرہ اختیار میں اطلاعات فراہم کرکے تمام تر مرکزی محکموں کی مواصلاتی ضروریات کی بھی تکمیل کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ پریس کانفرنسوں، پریس ریلیز اور پریس دوروں اور دیگر میڈیا ہدایات کے توسط سے آنے والے حکومت ہند کے کارکنان کو بھی اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔
ان کے لیے لازم ہے کہ وہ نہ صرف اپنے خطو ں / ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ قریبی تال میل بناکر کام کریں بلکہ متعلقہ ریاستی حکومت کے ساتھ بھی تال میل بنا کر رکھیں اور اس کے ذریعہ کلیدی مشورے اور مرکزی حکومت کے پروگراموں اور پالیسیوں کے مزید مؤثر نفاذ کے لیے مواصلاتی اعانت بھی فراہم کریں۔