• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Technology

ڈیجیٹل ترقی کے دس برس

ایک جامع اور مستقبل کے لیے تیار ہندوستان کی تعمیر

Posted On: 30 JUN 2025 10:16AM

کلیدی نکات

سال 2014 میں انٹرنیٹ کنیکشنز کی تعداد 25.15 کروڑ تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 96.96 کروڑ ہو گئی۔

اب تک ملک بھر میں 4.74 لاکھ 5جی ٹاورز نصب کیے جا چکے ہیں، جن کی رسائی 99.6 فیصد اضلاع تک ہو چکی ہے۔

اپریل 2025 میں یوپی آئی کے ذریعے 1,867.7 کروڑ لین دین ہوئے، جن کی مالی مالیت 24.77 لاکھ کروڑروپے رہی۔

ڈیجی لاکر کے صارفین کی تعداد 53.92 کروڑ تک پہنچ گئی، جبکہ امنگ پلیٹ فارم پر 23 زبانوں میں 2,300 سے زائد خدمات دستیاب ہیں۔

مالی سال 2022–23 میں ڈیجیٹل معیشت کا ملک کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ 11.74 فیصد رہا، جو 2024–25 میں بڑھ کر 13.42 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

بھارت نیٹ اسکیم کے تحت 2.18 لاکھ گرام پنچایتوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ سے جوڑا جا چکا ہے۔

 

ڈیجیٹل انڈیا: بااختیار بنانے کی قوت

image003AJHA 1.gif

یکم جولائی 2025 کو، بھارت ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے 10 سالہ سفر کا جشن منا رہا ہے۔ یہ مہم سال 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس مقصد کے ساتھ شروع کی گئی تھی کہ ٹیکنالوجی کو ہر بھارتی شہری کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جائے۔

ملک کے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے سے لے کر سرکاری خدمات کو آن لائن دستیاب کرنے تک، اس اقدام نے واقعی ڈیجیٹل خلیج کو ختم کر دیا ہے۔ آج عام شہری چند کلکس میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، بینکنگ اور دیگر اہم خدمات تک بآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل معیشت بھی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مالی سال 2022-23 میں قومی آمدنی میں 11.74 فیصد کا حصہ ڈال چکی ہے، جو کہ مالی سال 2024-25 تک بڑھ کر 13.42 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ آئی سی آرآئی ای آر کی جانب سے جاری کردہ ’اسٹیٹ آف انڈیا کی ڈیجیٹل اکانومی رپورٹ 2024‘ کے مطابق، بھارت اب دنیا میں معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے۔ 2030 تک، بھارت کی ڈیجیٹل معیشت ملک کی مجموعی معیشت کا تقریباً ایک پانچواں حصہ بننے کی راہ پر ہے، جو روایتی شعبوں کی ترقی سے کہیں آگے ہے۔

مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں جدتوں سے تقویت پا کر، ڈیجیٹل انڈیا نے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور لاکھوں افراد کو بااختیار بنایا ہے۔ جیسے جیسے ہم اس سنگِ میل کو مناتے ہیں، یہ بات واضح ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا نے صرف ٹیکنالوجی کو لوگوں کے قریب نہیں لایا، بلکہ لوگوں کو مواقع کے قریب بھی لے آیا ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا کے تحت کلیدی توجہ کے شعبے اور خدمات

image004CT1J 2.jpg

image005ODEJ 3.jpg

ڈیجیٹل انڈیا کے سفر کے اہم سنگِ میل

image0060ZH1 4.jpg

رابطہ اوربنیادی ڈھانچے

سالوں کے دوران، ڈیجیٹل انڈیا نے ملک بھر میں مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قائم کیا ہے۔ موبائل رابطہ کاری تقریباً ہر گاؤں تک پہنچ چکی ہے۔ عوامی انٹرنیٹ مراکز نے سب کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی کو آسان بنایا ہے۔ ڈیجیٹل خدمات نے حکومت کو تیز اور شفاف بنایا ہے۔ یہ تمام اقدامات ایک حقیقی طور پر مربوط بھارت کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

image007F4K4 5.jpg

ٹیلی مواصلات اور انٹرنیٹ کی رسائی

ہندوستان میں فون کنکشنز کی کل تعداد مارچ 2014 میں 93.3 کروڑ تھی جو اپریل 2025 تک 120 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ٹیلی ڈینسٹی اکتوبر 2024 تک 75.23 فیصد سے بڑھ کر 84.49 فیصد ہو گئی ہے۔

مارچ 2014 سے اکتوبر 2024 کے درمیان شہری کنکشنز 555.23 ملین سے بڑھ کر 661.36 ملین اور دیہی کنکشنز 377.78 ملین سے بڑھ کر 527.34 ملین ہو گئے ہیں۔

انٹرنیٹ اور براڈبینڈ کی رسائی

image0089JPX 6.jpg

مارچ 2014 میں 25.15 کروڑ انٹرنیٹ کنکشنز جون 2024 تک بڑھ کر 96.96 کروڑ ہو گئے، جو 285.53 فیصد کی شاندار نمو ہے۔

براڈبینڈ کنکشنز مارچ 2014 میں 6.1 کروڑ سے بڑھ کر اگست 2024 میں 94.92 کروڑ ہو گئے، جو 1452 فیصد کی زبردست ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

دسمبر 2024 تک ملک کے کل 6,44,131 دیہاتوں میں سے 6,15,836 دیہاتوں میں 4جی موبائل کنیکٹیویٹی دستیاب ہے۔

5جی اور کنیکٹیویٹی

2016 سے، 4جی نیٹ ورک تیزی سے بھارت کے ہر کونے تک پہنچ گیا۔ پھر اکتوبر 2022 میں 5جی کی شروعات ہوئی، جس نے ڈیجیٹل خدمات کو مزید تیز کر دیا۔ صرف 22 مہینوں میں بھارت نے 4.74 لاکھ 5جی ٹاورز نصب کیے، جو ملک کے 99.6 فیصد اضلاع کو کور کرتے ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں اکیلے 2.95 لاکھ ٹاورز شامل کیے گئے۔

image009OS0I 7.gif

یہ مضبوط موبائل نیٹ ورک 2025 میں 116 کروڑ صارفین کی حمایت کرتا ہے۔ گذشتہ 11 سالوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 285 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران، ڈیٹا کی قیمتیں 2014 میں فی گیگا بائٹ 308 روپےسے گھٹ کر 2022 میں محض 9.34 روپےہو گئی ہیں، جس سے انٹرنیٹ سب کے لیے زیادہ قابلِ رسائی اور سستا ہو گیا ہے۔

بھارت نیٹ: گاؤں کو انٹرنیٹ سے جوڑنا

دیہی ہندوستان کو مربوط کرنے کی یہ ڈیجیٹل مہم کا ایک اہم حصہ ہے۔ جنوری 2025 تک، بھارت نیٹ نے 2.18 لاکھ سے زائد گاؤں کی پنچایتوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ سے منسلک کیا ہے۔ تقریباً 6.92 لاکھ کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جا چکی ہے، جس سے بے شمار دیہاتوں تک انٹرنیٹ پہنچایا گیا ہے۔

ڈیجیٹل فائنانس اور شمولیت

یوپی آئی:

image010PJZ7 8.jpg

اپریل 2025 میں، ایک ماہ کے دوران 1,867.7 کروڑ سے زائد یوپی آئی ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کی مالیت 24.77 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ تقریباً 46 کروڑ صارفین اور 6.5 کروڑ تاجروں نے یوپی آئی کا استعمال کیا۔ اے سی آئی ورلڈوائیڈ رپورٹ 2024 کے مطابق، بھارت نے 2023 میں عالمی ریئل ٹائم ٹرانزیکشنز کا 49 فیصد حصہ سنبھالا۔ یوپی آئی اب سات سے زائد ممالک میں متعارف ہو چکا ہے، جو عالمی ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت کو فروغ دے رہا ہے۔

image0112V21 9.jpg

آدھار: ٹیکنالوجی کے ذریعے اعتماد کی بنیاد

آدھار پر مبنی ای-کے وائی سی نظام نے بینکنگ اور عوامی خدمات دونوں میں عمل آسان بنا دیا ہے۔ اس نے تصدیق کے عمل کو تیز کیا، کاغذی کارروائی کو کم کیا اور مختلف شعبوں میں شفافیت کو فروغ دیا۔ اپریل 2025 تک کل 142 کروڑ آدھار شناختی کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔

ڈائریکٹ بینیفٹس ٹرانسفر (ڈی بی ٹی):

ڈی بی ٹی نظام آدھار کی مدد سے فلاحی ادائیگیاں براہ راست وصول کنندگان تک پہنچاتا ہے اور جعلی وصول کنندگان کو ختم کرتا ہے۔ 2015 سے مارچ 2023 کے درمیان حکومت کو 3.48 لاکھ کروڑروپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔ مئی 2025 تک ڈی بی ٹی کے ذریعے 44 لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، 5.87 کروڑ غیر مستحق راشن کارڈز اور 4.23 کروڑ جعلی ایل پی جی کنیکشنز منسوخ کیے گئے، جس سے فلاحی نظام مزید ہدف بند اور شفاف بنا ہے۔

اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی):

2022 میں شروع کیے گئے اواین ڈی سی نے چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد دی ہے۔ جنوری 2025 تک، یہ 616 سے زائد شہروں کو کور کرتا ہے اور 7.64 لاکھ سے زیادہ بیچنے والوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو رجسٹرڈ کر چکا ہے۔

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم):

2016 میں شروع کیا گیا گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) سرکاری محکموں کو آن لائن سامان اور خدمات خریدنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جنوری 2025 تک، مالی سال 2024–25 کے صرف 10 ماہ میں جی ای ایم کا کل تجارتی حجم 4.09 لاکھ کروڑروپے تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہے۔ اس پلیٹ فارم پر 1.6 لاکھ سے زائد سرکاری خریدار اور 22.5 لاکھ سے زائد بیچنے والے اور خدمات فراہم کرنے والے رجسٹرڈ ہیں۔

اسٹریٹجک ٹیکنالوجی صلاحیتوں کو فروغ دینا

ہندوستان مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور سیمی کنڈکٹرز جیسے جدید تکنیکی شعبوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر ایک انوکھا جدت کا مرکز بن سکے۔

انڈیا اے آئی مشن(2):

7 مارچ 2024 کو منظور ہونے والا انڈیا اے آئی مشن ایک مضبوط اور جامع مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماحولیاتی نظام بنانے کا مقصد رکھتا ہے، جس کے لیے پانچ سال میں10,371.92 کروڑروپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ مشن کمپیوٹنگ تک رسائی کو آسان بنانے، جدت کی حمایت کرنے، ڈیٹا سیٹس کو بہتر بنانے، اسٹارٹ اپس کو فنڈ فراہم کرنے اور اے آئی کے اخلاقی استعمال کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 30 مئی 2025 تک، ہندوستان کی قومی کمپیوٹنگ طاقت 34,000 جی پی یو ایس سے تجاوز کر گئی، جو اے آئی انفراسٹرکچر کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

انڈیا اے آئی مشن کے کلیدی ستون:

  1. انڈیا اے آئی انوویشن سینٹر – ملکی سطح پر تیار شدہ بڑے ملٹی موڈل ماڈلز اور مخصوص شعبوں کے بنیادی ماڈلز کی تیاری اور تعیناتی کرتا ہے۔
  2. انڈیا اے آئی اپلیکیشن ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو – وسیع پیمانے پر سماجی اور معاشی تبدیلی کے لیے قابل توسیع اے آئی حل کو فروغ دیتا ہے۔
  3. اے آئی کوش پلیٹ فارم – ڈیٹا سیٹس، ماڈلز، اے آئی سینڈباکس ماحول اور آلات کا ایک متحد مرکز جو جدت کو بڑھاوا دیتا ہے۔
  4. انڈیا اے آئی کمپیوٹ کیپسٹی – عوامی و نجی شراکت داری کے ذریعے 10,000 سے زائدجی پی یوز پر مشتمل ایک قابل توسیع ماحولیاتی نظام تیار کرتا ہے (جو اب 34,000 جی پی یوزسے تجاوز کر چکا ہے)۔
  5. انڈیا اے آئی اسٹارٹ اپ فنانسنگ – جدید منصوبوں کے لیے فنڈنگ تک رسائی بہتر بنا کر گہری ٹیکنالوجی والےاے آئی اسٹارٹ اپس کو تیز رفتاری سے فروغ دیتا ہے۔
  6. انڈیا اے آئی فیوچر اسکلز – تمام تعلیمی درجات پر اے آئی کی تعلیم کو فروغ دیتا ہے اور ٹیر 2 اور ٹیر 3 شہروں میں ڈیٹا اور اے آئی لیبز قائم کرتا ہے۔
  7. محفوظ اور معتبر اے آئی– ذمہ دارانہ اور اخلاقی اے آئی کی ترقی کو ٹولز، چیک لسٹس، اور گورننس فریم ورک کے ذریعے یقینی بناتا ہے۔

image0123P7W 10.gif

انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن :

انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کا مقصد ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے، تاکہ بھارت کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔ یہ مشن سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے سے متعلق اسکیموں کے مؤثر اور ہموار نفاذ کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے۔

76,000 کروڑ روپےکی مجموعی مالی منظوری کے ساتھ، یہ مشن مقامی چِپ اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ کو فروغ دیتا ہے، جس کے تحت فیب یونٹس کے لیے 50 فیصد تک امداد اور چِپ ڈیزائن و تیاری کے لیے مراعات دی جاتی ہیں۔

14 مئی 2025 تک 1.55 لاکھ کروڑروپے کی لاگت سے چھ سیمی کنڈکٹر منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے پانچ یونٹس زیر تعمیر ہیں۔ تازہ ترین منصوبہ ایچ سی ایل اورفوکس کون کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جس کے تحت یوپی کے جیور ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈسپلے چِپ یونٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

سیمی کون انڈیا 2025 (3)

سیمی کون انڈیا 2025 کا انعقاد انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کی جانب سے سیمی اور مختلف صنعتی انجمنوں کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد بھارت کو عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کرنا اور انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔

ای-گورننس: شہریوں کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ

بھارت میں ای-گورننس نے عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کے انداز کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے، جہاں خدمات کو زیادہ قابلِ رسائی، شفاف، اور مؤثر بنایا گیا ہے۔ مضبوط ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے، اس نظام نے نہ صرف شہریوں بلکہ سرکاری اہلکاروں کو بھی بااختیار بنایا ہے، جس سے ملک بھر میں طرزِ حکمرانی میں بہتری آئی ہے۔

کرم یوگی بھارت + آئی جی اوٹی: مشن کرمایوگی کے تحت، پلیٹ فارم سرکاری ملازمین کو صحیح رویہ، ہنر اور علم کے ساتھ تربیت دیتا ہے۔ مئی 2025 تک، 2,588 کورسز اور 3.24 کروڑ لرننگ سرٹیفکیٹس کے ساتھ، 1.21[4] کروڑ سے زیادہ اہلکار شامل ہیں۔ یہ آن لائن، آمنے سامنے، اور ملاوٹ شدہ سیکھنے کے فارمیٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔

ڈیجی لاکر: 2015 میں شروع کیا گیا، ڈیجی لاکرشہریوں کو ڈیجیٹل دستاویزات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ جون 2025 تک، صارفین 53.92 کروڑ تک پہنچ گئے[5]۔ 2024 میں، 2031.99 لاکھ صارفین نے سائن اپ کیا، جبکہ 2015 میں یہ تعداد محض 9.98 لاکھ تھی۔

امنگ: 2017 میں شروع کیا گیا، امنگ شہریوں کے لیے سینٹرل سے لوکل گورنمنٹ تک خدمات تک رسائی کے لیے ایک واحد موبائل پلیٹ فارم ہے۔ جون 2025 تک، اس میں 8.34[6] کروڑ صارف رجسٹریشن اور 597 کروڑ ٹرانزیکشنز ہیں۔ ایپ 23 ہندوستانی زبانوں میں 2300 خدمات پیش کرتی ہے۔

بھاشنی – زبان کی رکاوٹوں کودورکرنا

بھاشنی شہریوں کو اپنی مادری زبان میں ڈیجیٹل خدمات تک رسائی فراہم کر کے زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ یہ نظام مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے مختلف زبانوں کے درمیان ربط پیدا کرتا ہے، جس سے عوام کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زیادہ قابلِ فہم اور قابلِ رسائی بن جاتے ہیں۔مئی 2025 تک، بھاشنی 35 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے، اس میں 1,600 سے زائد اے آئی ماڈلز اور 18 زبان سے متعلق خدمات شامل ہیں۔یہ نظام اب کئی معروف پلیٹ فارمز جیسے کہ آئی آرسی ٹی سی،ا ن پی سی آئی کےآئی وی آرایس سسٹمز اور پولیس دستاویزات میں بھی ضم کیا جا چکا ہے، تاکہ لازمی سرکاری خدمات کو زیادہ جامع اور زبان کی حد سے آزاد بنایا جا سکے۔اب تک 8.5 لاکھ سے زائد موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ، بھاشنی مسلسل شہریوں کو اپنی پسند کی زبان میں ڈیجیٹل خدمات سے جڑنے کا اختیار دے رہا ہے، اور ملک بھر میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دے رہا ہے۔

image013JF9N 11.jpg

اختتامیہ:

صرف ایک دہائی میں، ڈیجیٹل انڈیا نے ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے کو یکسر بدل دیا ہے،دیہاتوں کو دنیا سے جوڑنے، حکمرانی کو زیادہ شفاف بنانے، اور ترقی و اختراع کے لیے نئی راہیں کھولنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ریکارڈ سطح پر اپنائیت، انٹرنیٹ کے تیز رفتار پھیلاؤ، اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) و سیمی کنڈکٹر جیسے انقلابی اقدامات کے ذریعے، بھارت نے ایک ایسا ڈیجیٹل نظام تشکیل دیا ہے جو جامع، قابلِ توسیع، اور مستقبل کے لیے تیارہے۔

جیسے جیسے ملک ’’وِکست بھارت‘‘کے وژن کے تحت آگے بڑھ رہا ہے، ڈیجیٹل انڈیا ایک طاقتور محرک کے طور پر ابھرا ہے،جو خلا کو پُر کر رہا ہے، شہریوں کو بااختیار بنا رہا ہے، اور بھارت کو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی قیادت کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔آنے والی دہائی صرف تیز رفتار ترقی کی نہیں، بلکہ گہری تبدیلی کی دہائی ہوگی، جہاں ٹیکنالوجی ایک مضبوط، زیادہ ذہین، اور خود انحصار بھارت کی بنیاد بنے گی۔

حوالہ جات:

وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی

پی آئی بی بیک گراؤنڈرز

https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?id=154635&NoteId=154635&ModuleId=3

وزارت مواصلات

اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس

https://ondc.org/

محکمہ تجارت، وزارت تجارت اور صنعت

وزارت خزانہ

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2106794#:~:text=Currently%2C%20UPI%20is%20live%20in,Indians%20to%20make%20payments%20internationally.

برائے مہربانی پی ڈی ایف فائل تلاش کریں۔

************

ش ح ۔ ا س ک ۔ م ا

Urdu Release No-2367

(Backgrounder ID: 154800) Visitor Counter : 108
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate