ٹیکسٹائلز کی وزارت
جی آئی ٹیگ والے بھارتی ٹیکسٹائل کا فروغ
Posted On:
05 AUG 2025 4:34PM by PIB Delhi
لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ٹیکسٹائل کی وزارت کے وزیر مملکت، جناب پابیترا مارگریٹا نے بتایا کہ وزارت ٹیکسٹائل حکومتِ ہند، مال (رجسٹریشن اور تحفظ) ایکٹ 1999 کے تحت ملک بھر میں ہینڈلوم اور دستکاری مصنوعات کے جغرافیائی اشارہ جات (جی آئی) رجسٹریشن کو فروغ دیتی ہے، جو کہ ہاتھ کے بنے کپڑے کی مارکیٹنگ میں معاونت (ایچ ایم اے)، ہینڈلوم کی قومی ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی) جو دفترِ ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے اور قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی) جو دفترِ ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے، جن کے ذریعے درج ذیل کے لیے مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے:
- ڈیزائن/مصنوعات کی رجسٹریشن کے اخراجات پورے کرنے کے لیے1.50 لاکھ روپے۔
- آئی اے کے عملے کو تربیت دینے اور جی آئی رجسٹریشن کے مؤثر نفاذ کے لیے1.50 لاکھ روپے۔
- مزید برآں، سیمینارز، ورکشاپس وغیرہ کے انعقاد کے لیے مالی تعاون بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
جی آئی ایکٹ،1999 کے تحت کل 106 ہینڈلوم مصنوعات، 6 مصنوعات کے لوگو اور 227 دستکاری مصنوعات کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) اور ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کے دفاتر کے ذریعے جی آئی ہینڈلوم اور دستکاری مصنوعات کو برآمدی مارکیٹ میں بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کی جانب سے چلائی جانے والی این ایچ ڈی پی اسکیم کے تحت کاریگروں کو جی آئی ایکٹ اور دیگر موضوعات کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف ورکشاپس اور سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔
مزید یہ کہ جی آئی ہینڈلوم مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں، جن میں مختلف ہنر میلے اور دلی ہاٹ پروگرام میں شرکت شامل ہے۔ حال ہی میں’’جی آئی اینڈ بیونڈ:وراثت سے ترقی تک‘‘ کے عنوان سے ایک جی آئی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں کے جی آئی ٹیگ والی ہینڈلوم مصنوعات کی منفرد ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تاکہ ان کی معتبریت اور کاریگری کو عالمی ناظرین کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
حکومتِ ہند مرکزی ریشم بورڈ کے ذریعے ملک میں ریشم کے شعبے کی ترقی کے لیے’’سلک سمگرا-2‘‘ اسکیم نافذ کر رہی ہے اور جی آئی ٹیگ شدہ ریشم مصنوعات سمیت ریشم اور ریشم مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے لیے ریاستوں کی مدد کر رہی ہے۔
جغرافیائی اشارہ (جی آئی) مال (رجسٹریشن اور تحفظ) ایکٹ،1999، مال کی جی آئی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے اور ان کے غیر مجاز استعمال کو روکتا ہے۔ جی آئی مصنوعات کے رجسٹرڈ صارفین کو جی آئی ایکٹ،1999 کے تحت متعلقہ پولیس حکام سے رابطہ کرنے کا حق حاصل ہے تاکہ وہ غیر قانونی طور پر تیار یا مارکیٹ کیے جانے والے جی آئی رجسٹرڈ ہینڈلوم مصنوعات کے خلاف اپنے مفادات کا تحفظ کر سکیں۔ ریاستی ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل محکموں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے جی آئی رجسٹرڈ ہینڈلوم مصنوعات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔
جی آئی رجسٹریشن کے مؤثر نفاذ، جی آئی کے تحفظ سے متعلق قانونی مقدمات اور قانونی دستاویزات کی تیاری کے لیے متعلقہ محکمے کی منظوری سے یا زیادہ سے زیادہ 1.50 لاکھ روپے تک مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔
ملک کے دستکاری شعبے کو متاثر کرنے والے مسائل کے خلاف معیار سازی حاصل کرنے، مقدمات لڑنے کے لیے قانونی فیس اور حفاظتی اقدامات کے لیے حقیقی اور/یا ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کی منظوری سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کے دفتر نے ہر دستکاری سروس سینٹر میں جی آئی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے تاکہ دستکاری کاریگروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو جی آئی سے متعلق مسائل پر مدد فراہم کی جا سکے۔
************
ش ح ۔ ش ب ۔ م ا
Urdu No-4366
(Release ID: 2154113)
Backgrounder release reference
This link will take you to a webpage outside this websiteinteractive page. Click OK to continue.Click Cancel to stop :